معاشرے کو بہتر کرنے میں آپ کی مدد گار
ہم آپ کو مقامی اور بین الاقوامی پلیٹ فارم پر مواقع فراہم کرتے ہیں کہ آپ دنیا میں جس طرح کی تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں اس میں اپنا کردار ادا کریں اور دنیا پر آج ہی اپنا مثبت اثر ڈالیں۔
بلوچستان ایجوکیشن فائونڈیشن (بی ای ایف) ایک غیرمنافع بخش تعلیمی تنظیم ہے جس کا دفتر بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں واقع ہے۔ یہ تنظیم پاکستان میں ایک رجسٹرڈ تنظیم کی حیثیت سے تعلیمی خدمات فراہم کرنے کے لیے سرگرم ہے۔
بی ای ایف نے بلوچستان کے تمام 32 اضلاع میں تعلیم کی فراہمی کی غرض سے اسکول قائم کئے ہیں جن کی تعداد 633 ہے۔ ان اسکولوں میں 26 ہزار سے زائد بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ ان 633 اسکولوں میں سے 218 کمیونٹی اسکول ہیں جن کے لیے جگہ اور آر سی سی بلڈنگز بی ای ایف کی جانب سے فراہم کی گئی ہیں۔
بی ای ایف کی جانب سے ان اسکولوں کے لیے فرنیچر، سولر پینل اور اسٹیشنری بھی فراہم کی جاتی ہے۔
- مکان نمبر 1 بٹا 10 بٹا 11 شالیمار ٹائون، ایئرپورٹ روڈ، کوئٹہ۔ متصل نادرا ویریفکیشن سینٹر۔
- 081 28703713
- http://www.bef.org.pk/