معاشرے کو بہتر کرنے میں آپ کی مدد گار

ہم آپ کو مقامی اور بین الاقوامی پلیٹ فارم پر مواقع فراہم کرتے ہیں کہ آپ دنیا میں جس طرح کی تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں اس میں اپنا کردار ادا کریں اور دنیا پر آج ہی اپنا مثبت اثر ڈالیں۔

سویرا

سویرا ایک این جی او ہے جو خواتین کو ان کے بنیادی دلانے کے لیے سرگرم ہے۔ یہ تنظیم خاص طور پر قبائلی علاقہ جات اور مجموعی طور پر پورے خیبرپختونخوا میں خواتین کو ان کے حقوق دلانے کے لیے کوشاں ہے۔  

سویرا کے قیام کے پیچھے کچھ ہم خیال اور اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین کی یہ سوچ کار فرما تھی کہ ملک میں مجموعی طور پر اور خاص طور پر قبائلی علاقہ جات میں رہنے والی خواتین کو شعور و آگہی سے ہمکنار کرکے ان کے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کی جائے۔

سویرا کی منتظم خواتین نے قبائلی علاقوں اور خیبرپختونخوا کی خواتین کو یہ احساس دلایا کہ ترقیاتی مداخلتوں کے بارے میں سوچیں اور یہ محسوس کریں کہ حاشیے پر آنے والے حصے یعنی خواتین کو بار بار حکام کی جانب سے نظرانداز کیا گیا ہے۔ 
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو