معاشرے کو بہتر کرنے میں آپ کی مدد گار
ہم آپ کو مقامی اور بین الاقوامی پلیٹ فارم پر مواقع فراہم کرتے ہیں کہ آپ دنیا میں جس طرح کی تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں اس میں اپنا کردار ادا کریں اور دنیا پر آج ہی اپنا مثبت اثر ڈالیں۔
نور ویلفیئر فائونڈیشن کو ستمبر 2011 میں ٹرسٹ قوانین کے تحت ایک ٹرسٹ کے طور پر رجسٹرڈ کیا گیا۔
نور ویلفیئر فائونڈیشن ایک رجسٹرڈ، آزاد، غیر منافع بخش اور غیر سرکاری تنظیم ہے جو تعلیم کے فروغ اور سماجی بہبود کے کاموں کے لیے وقف ہے۔
یہ تنظیم معاشرے کے غریب اور بے سہارا لوگوں کے حالات زندگی کو بہتر بنانے کے مقصد سے قائم کی گئی تھی۔
اپنے قیام کے آغاز سے ہی اس تنظیم نے سماجی فلاح و بہبود کے کاموں کی ابتدا کی۔ جس میں سماج کے مختلف طبقات شامل ہیں۔ یہ تنظیم یتیموں، قیدیوں، بیوائوں اور بے سہارا لوگوں کی مدد، ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں میں مصروفِ عمل ہے۔
- دفتر نمبر 70۔ گلشنِ اقبال ٹائون، عارف والا۔
- 0457-833592
- https://noorwelfarefoundation.com/