معاشرے کو بہتر کرنے میں آپ کی مدد گار
ہم آپ کو مقامی اور بین الاقوامی پلیٹ فارم پر مواقع فراہم کرتے ہیں کہ آپ دنیا میں جس طرح کی تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں اس میں اپنا کردار ادا کریں اور دنیا پر آج ہی اپنا مثبت اثر ڈالیں۔
کمیونٹی کی ضروریات کے پیشِ نظر، امید پارٹنر شپ کے پاکستان میں موجود شراکت داروں نے تمام عقائد اور تہذیبوں کو ماننے والے (ہندو، مسلم، عیسائی) بچوں اور خواتین کو تعلیم کی فراہمی اور صلاحیتوں میں نکھار لانے کے لیے ایجوکیشنل اور ٹریننگ سینٹرز قائم کئے۔
ان سینٹرز کے ذریعے ان خواتین اور بچوں کو فقط تعلیم و تربیت ہی نہیں دی جاتی بلکہ انہیں ایسے مواقع بھی فراہم کئے جاتے ہیں جن کے ذریعے خواتین کو اپنی ہم مذہب یا دیگر عقائد سے تعلق رکھنے والی خواتین کے ساتھ سماجی میل جول بڑھانے کا موقع مل سکے اور ہر طبقے کی خواتین کو با اختیار بنایا جاسکے۔
ابھی حال ہی میں، خواتین کے لیے پیشہ ورانہ مہارتوں کو متعارف کرایا گیا ہے جس کا مقصد خواتین کو اپنی مصنوعات کی فروخت سےحاصل ہونےوالی کمائی سے آزادی کا ایک چھوٹا سا قدم حاصل کرنےکے قابل بناناہے۔
سلائی کڑھائی کا ایک پروگرام مکمل کیا جاچکا ہے ( اس پروگرام کو مالی معاونت آئرلینڈ کی ایک ایڈ ایجنسی نے فراہم کی تھی) جس کے باعث خواتین سلائی کڑھائی والے ملبوسات کی متعدد اقسام تیار کر رہی ہیں ان میں شلوار قمیض، شرٹس، عروسی ملبوسات، شب خوابی کے ملبوسات اور شالز وغیرہ شامل ہیں جو پاکستان اور یو کے میں خریداروں کے لیے دستیاب ہیں۔
امید پارٹنر شپ کا لائف اسکلز ٹریننگ کا ایک اور پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس میں خوراک اور غذا، خاندانی صحت کا فروغ ، بیماریوں سے بچاؤ اور فیشن اینڈ بیوٹی کے شعبے شامل ہیں۔
- یوسف جلال گل ( پاکستان) ہیڈ آفس 198/ 199جے 3۔ جوہر ٹائون۔ لاہور۔
- 042-35310904
- http://www.umeedpartnership.org.uk/