معاشرے کو بہتر کرنے میں آپ کی مدد گار

ہم آپ کو مقامی اور بین الاقوامی پلیٹ فارم پر مواقع فراہم کرتے ہیں کہ آپ دنیا میں جس طرح کی تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں اس میں اپنا کردار ادا کریں اور دنیا پر آج ہی اپنا مثبت اثر ڈالیں۔

ایس او ایس چلڈرنز وِلیجز آف پاکستان

ایس او ایس چلڈرنز وِلیج آف پاکستان ایسے غریب اور نادار بچوں کو معیاری اور متبادل تحفظ اور دیکھ بھال فراہم کرتا ہے جو اپنے والدین کے ساتھ نہیں رہتے یا والدین کی شفقت سے محروم ہوچکے ہیں۔  

اس تنظیم کا بنیادی مقصد معیاری داخلہ پالیسی کے ذریعے ایسے بچوں کو داخل کرنا ہے جو مکمل طور پر یتیم ہیں یا سماجی یتیم ہیں۔

علاوہ ازیں یہ تنظیم ایسے خاندانوں کو مناسب دیکھ بھال فراہم کرتی ہے جو مالی، سماجی یا خانگی بحران کا شکار ہیں یا انتہائی مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہ تنظیم ایسے خاندانوں یا افراد کو ایک دوسرے کے ساتھ رہنے میں مدد کرتی ہے۔

 اس تنظیم کے اغراض و مقاصد ایسے بے سہارا بچوں کے لیے کھڑے ہونے پر مرکوز ہیں جو نادار یا والدین کے سائے سے محروم ہیں۔ یہ تنظیم اور اس کے منتظمین، کمیونٹیز اور فیصلہ ساز افراد اور اداروں کو بچوں کے بنیادی انسانی حقوق سے آگاہ کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
اس ادارے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ کسی بھی طرح کی انسانی ہنگامی صورتحال کے دوران ہمارے سینٹر میں بچوں اور ان کے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو