معاشرے کو بہتر کرنے میں آپ کی مدد گار
ہم آپ کو مقامی اور بین الاقوامی پلیٹ فارم پر مواقع فراہم کرتے ہیں کہ آپ دنیا میں جس طرح کی تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں اس میں اپنا کردار ادا کریں اور دنیا پر آج ہی اپنا مثبت اثر ڈالیں۔
انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے قائم میسیج ویلفیئر ٹرسٹ کے اغراض و مقاصد میں غربت کے خلاف جنگ، سماجی مسائل اور بچوں کی تعلیم کے حوالے سے درپیش چیلنجز سے نمٹنا شامل ہے۔
اس ادارے کے تحت غریبوں کے ساتھ مل کر کام کرنے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے کیونکہ مناسب وسائل سے آراستہ افراد اپنے پورے خاندان اور پوری برادری کو غربت سے بچنے میں مدد دینے کی طاقت رکھتے ہیں۔
بچوں اور خواندگی کے حوالے سے برادری کی بنیاد پر کئے جانے والے اقدامات اس ادارے کے انتہائی اہم اقدامات ہیں جن کا مقصد بنیادی تعلیم کو فروغ دینا، امراض کے پھیلائو کو روکنا، صفائی ستھرائی کو یقینی بنانا، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، قدرتی وسائل کا تحفظ اور اقتصادی مواقع کو بڑھانا ہے۔
میسیج ویلفیئر ٹرسٹ جنگ اور قدرتی آفات میں بچنے والے افراد کی ہنگامی امداد بھی کرتا ہے اور ان افراد کو زندگی کی دوبارہ تعمیر میں مدد فراہم کرتا ہے۔
- ای 48، گلی نمبر 00۔ نادر آباد، لاہور۔
- 0336-6377243
- http://test.artistan.pk/