معاشرے کو بہتر کرنے میں آپ کی مدد گار
ہم آپ کو مقامی اور بین الاقوامی پلیٹ فارم پر مواقع فراہم کرتے ہیں کہ آپ دنیا میں جس طرح کی تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں اس میں اپنا کردار ادا کریں اور دنیا پر آج ہی اپنا مثبت اثر ڈالیں۔
اقرا ایجوکیشنل فائونڈیشن بچوں کو جسمانی اور روحانی غربت سے نجات دلانے کے لیے کام کرتا ہے۔
اور اپنے رضاکاروں کی زندگیوں کو تبدیل کرنے کے لیے سرگرم ہے جو اس ادارے کے امور کو سر انجام دینے کے لیے کام کرتے ہیں۔
اس ادارے کے تحت قائم کئے گئے اسکولز میں سولہ سال سے کم عمر بچوں کو اضافی تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسلامک اسٹڈیز پڑھائی جاتی ہیں۔ علاوہ ازیں بچوں کو تعلیم کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے بھی اس ادارے کی جانب سے مدد فراہم کی جاتی ہے۔ دنیا کے متعدد حصوں میں معذور بچوں کو معاونت فراہم کرنے کے لیے بھی یہ ادارہ کام کرتا ہے۔
اقرا ایجوکیشنل ٹرسٹ کا بنیادی مقصد برطانوی پاکستانیوں کو اردو اور اسلامک اسٹڈیز پڑھانا اور عطیات و خیرات کے ذریعے پاکستان میں رہنے والے معذور بچوں کی معاونت کرنا ہے۔
- پلاٹ نمبر 47۔ انفنٹری روڈ۔ لاہور۔
- http://iqratrust.org/