معاشرے کو بہتر کرنے میں آپ کی مدد گار

ہم آپ کو مقامی اور بین الاقوامی پلیٹ فارم پر مواقع فراہم کرتے ہیں کہ آپ دنیا میں جس طرح کی تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں اس میں اپنا کردار ادا کریں اور دنیا پر آج ہی اپنا مثبت اثر ڈالیں۔

چائلڈ کیئر فائونڈیشن آف پاکستان

چائلڈ کیئر فائونڈیشن آف پاکستان (سی سی ایف) ایک غیر سرکاری، غیر منافع بخش تنظیم ہے جس کا قیام اکتوبر 1996 میں سوسائٹیز ایکٹ 1860 کے تحت عمل میں آیا۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کام کرنے والی اس تنظیم کی سرگرمیوں کا انحصار عطیات و خیرات پر منحصر ہے۔ اس تنظیم کی سرگرمیوں کا محور، بچوں کی جبری مشقت کے خاتمے کے لیے حکمت عملیاں وضع کرنا اور سائنس اور تعلیم کا میدان ہے اور اس کا دفتر لاہور میں واقع ہے۔

اس تنظیم کے منتظمین کے مطابق پاکستان میں بچوں کی جبری مشقت جب قومی اور عالمی سطح پر  ایک مسئلے کے طور پر اجاگر ہونے لگی تو اس تنظیم کے قیام کی ضرورت محسوس ہوئی جس کے نتیجے میں 1996 میں سی سی ایف کا قیام عمل میں آیا۔

سی سی ایف کی جانب سے حکومت، این جی اوز، ٹریڈ یونینز، یو این باڈیز، ڈونر ایجنسیز، پرائیویٹ سیکٹر آرگنائزیشنز اور سول سوسائٹی کے فکرمند اراکین کی معاونت اور مشاورت سے پاکستان میں بچوں سے لی جانے والی ہر طرح کی جبری مشقت کو ختم کر کے ان بچوں کو تعلیم دینے اور ایک باوقار زندگی گزارنے کے قابل بنانے کے لیے حکمتِ عملیاں ترتیب دی جاتی ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو