معاشرے کو بہتر کرنے میں آپ کی مدد گار
ہم آپ کو مقامی اور بین الاقوامی پلیٹ فارم پر مواقع فراہم کرتے ہیں کہ آپ دنیا میں جس طرح کی تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں اس میں اپنا کردار ادا کریں اور دنیا پر آج ہی اپنا مثبت اثر ڈالیں۔
ٹی آر سی اپنے پروگرامز اور پراجیکٹس کے ذریعے تعلیم کے میدان اور پیشہ ورانہ امور میں سبقت حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے اسی مقصد کے پیشِ نظر ٹی آر سی نے تعلیمی اور پیشہ ورانہ سطح پر کچھ نئے معیارات متعارف کرائے ہیں۔
ان کی بنیادی اقدار میں راست بازی، آزادانہ اور ایماندارانہ مواصلات ، نجی معلومات کی رازداری، معاشرے کے ہر فرد کا احترام ، ماحول دوست طرز عمل ، انصاف پسندی اور سماجی انصاف شامل ہیں، ان اقدار کا ادارے کے ہر اقدام میں خاص طور پر خیال رکھا جاتا ہے۔
ٹیچرز ریسورس سینٹر پورے پاکستان میں اساتذہ کو معیاری تعلیم اور تربیت فراہم کرنے کے ساتھ وسیع پیمانے پر وابستہ ہے۔
اس ادارے کو علم و دانش سے محبت کرنے والے افراد کے ایک گروپ کی باہمی کوششوں کے باعث 1986 میں قائم کیا گیا، یہ ملک کی پہلی غیر منافع بخش، غیرسرکاری تنظیم تھی جس نے ملک بھر کے سرکاری اور نجی شعبے کے اسکولوں میں تدریسی معیارات کو بڑھانے کے واضح مقصد کے ساتھ تعلیم کے میدان میں کام کا آغاز کیا۔
- سی 121، سیکنڈ فلور احتشام سینٹر، ڈی ایچ اے فیز 1۔ کراچی۔
- 021 3539-2976
- https://trconline.org/