معاشرے کو بہتر کرنے میں آپ کی مدد گار

ہم آپ کو مقامی اور بین الاقوامی پلیٹ فارم پر مواقع فراہم کرتے ہیں کہ آپ دنیا میں جس طرح کی تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں اس میں اپنا کردار ادا کریں اور دنیا پر آج ہی اپنا مثبت اثر ڈالیں۔

ٹیچ فار پاکستان

پاکستان میں جن اسکولوں میں قابل اساتذہ کی کمی ہے وہاں اچھے پڑھے لکھے اور باصلاحیت اساتذہ کی فراہمی کے لیے ٹیچ فار پاکستان مختلف شعبوں سے ایسے گریجویٹس اور نوجوان پروفیشنلز کو دو سال کی فیلو شپ پر بھرتی کرتے ہیں جو ایسے کم آمدنی والے اسکولوں میں اپنی خدمات سر انجام دے سکیں جہاں قابل اساتذہ کی کمی کے باعث بچوں کی تعلیم کا معیار اچھا نہیں ہے۔   

یہاں دو سال کی فیلو شپ کے بعد یہ اساتذہ پاکستان میں تعلیمی شعبے کو درپیش گمبھیر مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لیے اپنے تجربے کو کام میں لاتے ہیں اور

پالیسی اور نصاب کو تبدیل کرنے، وسائل کو متحرک کرنے، اسکولوں کا رخ بدلنے اور سماجی اختراعات کو فروغ دینے کے لیے عملی سطح پر اقدامات کرتے ہیں۔

 ٹیچ فار پاکستان کا فائدہ اٹھانے والے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے ملک میں رائج تعلیم کے نظام پر کثیر اثر پیدا کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

یہ ادارہ ایسے باصلاحیت افراد کو تلاش کرتا ہے جو قائدانہ صلاحیتوں سے مالا مال ہوں

 ان باصلاحیت افراد کو طلباء ، اسکولز اور کمیونیٹیز کے ساتھ شروع ہونے والی تعلیم کی تحریک کی تشکیل کے لیے تیار کیا جاتا ہے اور سماجی اور معاشی نظاموں میں لوگوں اور اداروں کو شامل کرنے کے لیے ان کی نشوونما بڑھانے پر زور دیا جاتا ہے۔ 
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو