معاشرے کو بہتر کرنے میں آپ کی مدد گار
ہم آپ کو مقامی اور بین الاقوامی پلیٹ فارم پر مواقع فراہم کرتے ہیں کہ آپ دنیا میں جس طرح کی تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں اس میں اپنا کردار ادا کریں اور دنیا پر آج ہی اپنا مثبت اثر ڈالیں۔
لٹریٹ پاکستان فائونڈیشن کی جانب سے پاکستان بھر میں روایتی اور غیر روایتی تعلیم فراہم کی جاتی ہے جس میں تین ماہ کا اردو لٹریسی پروگرام اور چار ماہ کا انگلش لٹریسی پروگرام شامل ہے۔ اس کے علاوہ اس ادارے کی جانب سے ایک سال کا پرائمری ایجوکیشن پروگرام، اسکول کے بچوں کے علاج معالجے کی سہولیات اور مفت تربیت بھی فراہم کی جاتی ہے۔
لٹریٹ پاکستان فائونڈیشن کے ماہرین اُن بچوں کے لیے مختلف نوعیت کے پروگرام ترتیب دیتے ہیں جنہیں اردو اور انگریزی لکھنے پڑھنے کے لیے بنیادی مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس ادارے کے متعارف کردہ پروگرامز میں آغاز نامی پروگرام خاص طور پر قابلِ ذکر ہے۔
یہ پروگرام خصوصی طور پر ٹی سی ایف کے منظور شدہ سرکاری اسکولوں میں داخل ہونے والے بچوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
- بی 377۔ بلاک 6۔ گلشنِ اقبال۔ کراچی۔
- 021-34970331
- https://lpf.org.pk/