معاشرے کو بہتر کرنے میں آپ کی مدد گار

ہم آپ کو مقامی اور بین الاقوامی پلیٹ فارم پر مواقع فراہم کرتے ہیں کہ آپ دنیا میں جس طرح کی تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں اس میں اپنا کردار ادا کریں اور دنیا پر آج ہی اپنا مثبت اثر ڈالیں۔

کوشش فائونڈیشن

کوشش فائونڈیشن نے معاشرے کو تبدیل کرکے بہتری کی طرف گامزن کرنے کے لیے متعدد اقدامات کئے ہیں۔

پاکستان میں پستہ قامت یا چھوٹے قد کے (بونے) افراد کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشش فائونڈیشن نے ڈوارف ازم ریسرچ پراجیکٹ کے آغاز سمیت اقدامات کئے ہیں۔ کوشش فائونڈیشن کا بنیادی مقصد سماج کو تبدیل کرکے بہتری کی جانب گامزن کرنا ہے جہاں ہر شہری کو برابری کے مواقع، یکساں سہولیات اور ترقی کے امکانات حاصل ہوں۔ کسی شخص کو اس کی کسی جسمانی معذوری کے باعث تضحیک کا نشانہ نہ بنایا جائے۔  

کوشش فائونڈیشن کے منصوبہ جات میں لرنٹِو نام کا منصوبہ بھی شامل ہے جس کا مطلب ہے سیکھنے والا، جو تعلیم کے فروغ پر مبنی ایک سماجی منصوبہ ہے۔

لرنٹِو نامی منصوبے کی بنیاد یہ سوچ ہے کہ کسی بھی سماجی طبقے سے تعلق رکھنے والے طلبا کو سیکھنے کے مواقع کی کمی کی وجہ سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے اور اس طرح انہیں اپنی پوری صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔

 اس کے ساتھ ساتھ ان کے پاس ایک اسپانسرڈ ریسرچ پروگرام بھی ہے جس کے تحت ریسرچ کرنے والے اسٹوڈنٹس کی سہولت کے لیے این ای ڈی یونیورسٹی میں ایک لیب فراہم کی گئی ہے۔ اس لیب کو کوشش فائونڈیشن ریسرچ لیب کمپیوٹر اینڈ انفارمیشن سسٹم کا نام دیا گیا ہے اور یہ لیب این ای ڈی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے انجیئنرنگ ڈیپارٹمنٹ میں قائم کی گئی ہے۔

  • کوشش فائونڈیشن سوٹ نمبر 101۔ پہلی منزل۔ کمرشل اسٹریٹ نمبر 13۔ ڈی ایچ اے فیز 2 ایکسٹینشن۔ کراچی۔
  • www.koshish.org/
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو