معاشرے کو بہتر کرنے میں آپ کی مدد گار
ہم آپ کو مقامی اور بین الاقوامی پلیٹ فارم پر مواقع فراہم کرتے ہیں کہ آپ دنیا میں جس طرح کی تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں اس میں اپنا کردار ادا کریں اور دنیا پر آج ہی اپنا مثبت اثر ڈالیں۔
علم (آئی ایل ایم)
سوسائٹی کے ٹرسٹیز اور مینیجمنٹ ٹیم میں نوجوان اور باصلاحیت پروفیشنلز شامل ہیں جو کہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں تاہم ان میں خاص طور پر چارٹرڈ اکائونٹنٹ کا ذکر ناگزیر ہے۔ علم سوسائٹی ایک رجسٹرڈ این جی او ہے جس کا مقصد ملک کے ہر بچے کو تعلیم یافتہ بنانا ہے۔
پڑھے لکھے پاکستان کا قیام علم سوسائٹی کا بنیادی مقصد ہے جبکہ ملک میں ایک مہذب معاشرے کی تشکیل اور قوم کی ترقی کے لیے علم سوسائٹی نے متعدد صحت مند اقدامات کئے ہیں۔
انھوں نے مالی معاونت جیسی جہتیں طے کی ہیں جہاں مستحق اور نادار بچوں کو ابتدائی تعلیم سے لے کر انٹرمیڈیٹ تک کی تعلیم کے لیے علم اسکالرشپس دی جاتی ہیں۔
وہ انتہائی مناسب قیمت پر بچوں کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے اپنے اسکولوں کے نظام کو فروغ دینے کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ انڈسٹریل ہوم، ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹرز، کوچنگ، کیریئر کائونسلنگ اور لینگوئسٹک ٹریننگ سینٹرز بھی ان کے عظیم مقصد کا حصہ ہیں۔
- دفتر نمبر 204 مریم کملپیکس، بالمقابل پورٹیو متصل اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک۔ بہادر آباد۔کراچی۔
- 0313 2519395
- http://www.ilmsociety.net/