معاشرے کو بہتر کرنے میں آپ کی مدد گار
ہم آپ کو مقامی اور بین الاقوامی پلیٹ فارم پر مواقع فراہم کرتے ہیں کہ آپ دنیا میں جس طرح کی تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں اس میں اپنا کردار ادا کریں اور دنیا پر آج ہی اپنا مثبت اثر ڈالیں۔
سٹیزن ایجوکیشن ڈیولپمنٹ فائونڈیشن ( سی ای ڈی ایف) نے غریب اور نادار بچوں کو تعلیم دینے کے مقصد کے ساتھ ایک جدید اور جرات مندانہ پروگرام کا آغاز کیا اور اب یہ تنظیم کراچی کی پسماندہ اور تعلیم سے محروم کچی آبادیوں میں رہنے والے غریب بچوں تک تعلیم کی روشنی پہنچانے کے لیے سرگرم ہے۔
تعلیم کے فروغ کی انہی کاوشوں کے باعث یہ تنظیم ستمبر 2016 تک کراچی کی متعدد کچی آبادیوں میں 14 ہوم اسکولز قائم کر چکی تھی جہاں 340 بچوں کو روزانہ 4 شفٹوں میں تعلیم دی جارہی تھی۔ جبکہ موبائل اسکولز کے ذریعے بھی 160 بچوں کو تعلیم کی روشنی سے فیضیاب کیا جارہا تھا۔ اس طرح مجموعی طور پر کراچی کی کچی آبادیوں سے تعلق رکھنے والے 500 بچوں کو یومیہ تعلیم دی گئی، جس کے نتیجے میں پڑھنے لکھنے کے قابل ہوجانے والے 200 بچوں کو 2016 میں ہی اسٹوڈنٹ اسپانسر شپ پروگرام کے تحت سرکاری اسکولوں میں داخل کرایاگیا۔
علم و آگہی کے فروغ کے لیے اس تنظیم کی کاوشیں جاری ہیں۔
- پلاٹ نمبر 33 بٹا 11 تنظیم اسٹریٹ15 (کارنر) فیز 5 ڈی ایچ اے۔ کراچی۔
- 0300-9266083
- http://www.cedfpakistan.com/