معاشرے کو بہتر کرنے میں آپ کی مدد گار

ہم آپ کو مقامی اور بین الاقوامی پلیٹ فارم پر مواقع فراہم کرتے ہیں کہ آپ دنیا میں جس طرح کی تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں اس میں اپنا کردار ادا کریں اور دنیا پر آج ہی اپنا مثبت اثر ڈالیں۔

یونیسکو۔ یونائیٹڈ نیشنز ایجوکیشنل، سائنٹیفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن

اقوام متحدہ کی ذیلی، عالمی تنظیم یونیسکو کا میدانِ عمل بہت وسیع ہے۔ یہ نامور تنظیم جن شعبوں میں کام کرتی ہے ان میں قدرتی آفات سے نمٹنا، ثقافتی ورثہ کا فروغ، تعلیم، سائنس کے میدان میں ہونے والی ترقی اور امن کا فروغ وغیرہ شامل ہے۔

یونیسکو جن شعبہ جات میں اپنی خدمات پیش کرتی ہے ان میں،

قدرتی آفات کے خطرے کو کم کرنا، کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنا، حصولِ تعلیم کا حق، سائنسی سرگرمیوں کا فروغ، صحافیانہ اقدار اور اظہارِ رائے کی آزادی، صحافیوں کا تحفظ اور سلامتی، ثقافتی ورثے کا فروغ اور تحفظ، انسانیت کی سلامتی، انسانی حقوق کا تحفظ، صنفی امتیاز کے خاتمے اور امن کے لیے کی جانے والی کاوشیں شامل ہیں۔  

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو