معاشرے کو بہتر کرنے میں آپ کی مدد گار
ہم آپ کو مقامی اور بین الاقوامی پلیٹ فارم پر مواقع فراہم کرتے ہیں کہ آپ دنیا میں جس طرح کی تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں اس میں اپنا کردار ادا کریں اور دنیا پر آج ہی اپنا مثبت اثر ڈالیں۔
اجالا ایجوکیشن فائونڈیشن (یو ای ایف) کے پروموٹرز گزشتہ تین دہائیوں سے پاکستان کے دیہی علاقوں میں مربوط ترقیاتی اختراعات میں شامل رہے ہیں۔
ان کے تجربے نے انہیں دیہی علاقوں میں معیاری تعلیم تک رسائی میں اضافے کی اشد ضرورت سے آگاہ کیا جو عام طور پر سماجی خدمات اور ترقی کے امکانات سے محروم ہیں اور خواتین کے خلاف صنفی امتیاز ظاہر کرتے ہیں۔
اس سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ ان علاقوں میں اساتذہ کی باقاعدہ تربیت اور تدریسی طریقہ کار میں تازہ کاری کی کمی معیاری تعلیم کی فراہمی میں رکاوٹ ہے۔
اجالا ایجوکیشن فاؤنڈیشن، اپنے کام کے شعبے میں صنفی امتیاز کو دور کرنے یا کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے غریب اور حمایت سے محروم لوگوں اور پسماندہ طبقے کی معاون تنظیم ہے جو جسمانی طور پر کسی نہ کسی معذوری کا شکار افراد سمیت معاشرے کے سبھی افراد کے لیے تعلیم اور ترقی کے یکساں مواقع کی فراہمی کی حمایت کرتی ہے اور اس کے فروغ پر کاربند ہے۔
اس کے اسکول میں خاص طور پر وہیل چیئرز کے لیے جگہ بنائی گئی ہے تاکہ جسمانی طور پر معذور افراد کو نقل و حرکت میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔
یہاں تخلیقی نوعیت کی ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
اجالا ایجوکیشن فائوںڈیشن کے اساتذہ کو مزید با اختیار بنانے اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے انہیں مکمل جاب ٹریننگ دی جاتی ہے، ایڈوانس کورسز کرائے جاتے ہیں اور ورکشاپس کے انعقاد کے ذریعے ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کیا جاتا ہے۔
یہ فاؤنڈیشن اپنے اسٹوڈنٹس اور اساتذہ کو دیانت ، لگن اور محنت کا اجر دینے میں یقین رکھتی ہے۔
- فیاض مارکیٹ، اسٹریٹ نمبر 9 جی ایٹ بٹا 2۔ اسلام آباد۔
- 051-2280081
- http://www.ujala-foundation.org/