معاشرے کو بہتر کرنے میں آپ کی مدد گار

ہم آپ کو مقامی اور بین الاقوامی پلیٹ فارم پر مواقع فراہم کرتے ہیں کہ آپ دنیا میں جس طرح کی تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں اس میں اپنا کردار ادا کریں اور دنیا پر آج ہی اپنا مثبت اثر ڈالیں۔

ساحل

ساحل کا ہیڈ آفس اسلام آباد میں واقع ہے جبکہ اس کے چار صوبائی دفاتر بھی بچوں کے تحفظ خصوصاً بچوں کے جنسی استحصال کے خلاف کام کررہے ہیں۔

ان میں ایبٹ آباد (خیبرپختونخوا) جعفر آباد (بلوچستان) لاہور (پنجاب) اور سکھر (سندھ) شامل ہیں۔  

ساحل کا صدر دفتر اور دیگر چار صوبائی دفاتر یومیہ بنیادوں پر قومی، علاقائی اور مقامی اخبارات کا جائزہ لے کر بچوں کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی، بچوں کے اغوا اور اوائل عمری کی شادیوں کے بارے میں اعدادوشمار جمع کرتے ہیں۔

ساحل کی قانونی ٹیم بدسلوکی اور جنسی استحصال کا شکار ہونے والے بچوں اور تشدد کا شکار بننے والی خواتین کو قانونی مدد فراہم کرتی ہے۔ متاثرین کی مدد کے لیے ساحل کے ریفرل وکلاء کا ایک نیٹ ورک پورے پاکستان میں دستیاب ہے۔

ساحل کے تمام دفاتر میں کسی بھی مسئلے کے حوالے سے کسی ضرورت مند فرد کے لیے بھی مشاورت کی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔

اس کے علاوہ اس ادارے کا ایک کلائنٹ ریفرل سسٹم بھی سب کے لیے دستیاب ہے۔
ساحل کے زیرِ انتظام ملک کے دیہی علاقوں میں چلڈرن پروٹیکشن نیٹ ورک (سی پی این) بھی قائم کیے گئے ہیں۔
  • ہیڈ آفس اسلام آباد۔ آفس نمبر 13 فرسٹ فلور، البابر سینٹر، ایف 8 مرکز، اسلام آباد۔
  • 051 2260636
  • http://sahil.org/
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو