معاشرے کو بہتر کرنے میں آپ کی مدد گار
ہم آپ کو مقامی اور بین الاقوامی پلیٹ فارم پر مواقع فراہم کرتے ہیں کہ آپ دنیا میں جس طرح کی تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں اس میں اپنا کردار ادا کریں اور دنیا پر آج ہی اپنا مثبت اثر ڈالیں۔
بلا امتیازِ رنگ و نسل، ذات پات اور مذہب، خُبیب فائونڈیشن کا ایک ہی بنیادی نقطہ نظر ہے اور وہ ہے انسانیت کی خدمت۔
وہ اپنے معاشرے کے کمزور اور پسماندہ طبقات کی سہولت کے لیے اپنی کاوشوں ، مہارت اور وسائل کو استعمال کرتے ہیں۔
خُبیب فائونڈیشن کی جانب سے غریب و نادار اور مستحق افراد کو غذا، پناہ گاہ، صحت کی سہولیات، ہائوسنگ اور تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔
ان کا ماننا ہے کہ تعلیم اور محفوظ رہائش کی طاقت کے ذریعے وہ اپنے معاشرے کے بچوں کی اخلاقی، روحانی اور فکری تربیت کر کے انہیں روشن خیال اور معاشرے کی خدمت کے قابل بنارہے ہیں۔
اسی مثبت فکر کے ذریعے ان بچوں کو ذہنی، روحانی اور اخلاقی تربیت کرکے انہیں پڑھے لکھے، باصلاحیت، محبِ وطن اور معاشرے کی خدمت کرنے والے بہترین افراد بنایا جاسکتا ہے۔ یہی اس ادارے کا مشن ہے جس پر اس کے منتظمین گزشتہ کئی برسوں سے عمل پیرا ہیں۔
خبیب فائونڈیشن کو مئی 1999 میں ٹرسٹ ایکٹ کے تحت ایک آزاد، خودمختار، غیر سرکاری اور غیر منافع بخش تعلیمی اور سماجی فلاح و بہبود کے لیے مختص ٹرسٹ کے طور پر رجسٹرڈ کیا گیا تھا جس کے بعد سے یہ ادارہ جانفشانی کے ساتھ سماج کی بہتری کے لیے اپنی کاوشوں میں مصروف ہے۔
اپنے قیام کے بعد سے خُبیب فاؤنڈیشن معاشرے کے مختلف طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہا ہے۔ خاص طور پر یتیموں، قیدیوں، بیواؤں اور بے سہارا لوگوں کی امداد، بحالی اور سماجی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات قابلِ ذکر ہیں۔
- پلاٹ نمبر 112 گلی نمبر 8 سیکٹر آئی 10 بٹا 3۔ اسلام آباد۔
- 051 111 222 838
- http://www.khubaibpakistan.org