پیشہ ورانہ بصیرت کی تلاش
اپنے داخلے کو محفوظ بنانے میں مدد حاصل کرنے اور اس سے تعلق رکھنے والے تمام مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے ہماری تیار کردہ فہرست کے ذریعے پیشہ ور افراد کی تلاش کریں۔
آور ویزہ مینیجر ایک امیگریشن کنسلٹینسی کا ادارہ ہے جسے محترمہ مریم ایاز نے قائم کیا۔ یہ ادارہ بیرونِ ملک جا کر پڑھنے کی تمنا رکھنے والے اسٹوڈنٹس، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا اور امریکا میں سرمایہ کاری اور کام کرنے کے خواہش مند افراد کی خواہشات کے عین مطابق انہیں بہترین مدد اور معاونت اور امیگریشن میں پیش آنے والے مسائل کا ممکنہ حل فراہم کرتا ہے۔ یہ ادارہ آپ کو ہر قسم کے عارضی یا مستقل ویزہ اور بیرونی ممالک میں ملازمت کے حصول میں خدمات فراہم کرتا ہے۔ اس ادارے کا کہنا ہے کہ آور ویزہ مینیجر کوئی ملازمت فراہم کرنے والا ادارہ نہیں ہے بلکہ دیارِ غیر میں ایسے باصلاحیت اور قابل افراد کو ورک ویزہ دلانے میں معاونت کرتا ہے جنہیں پہلے ہی بیرون ملک سے ملازمت کی پیش کش ہوچکی ہو خاص طور پر نیوزی لینڈ میں واقع کسی ادارے یا کمپنی کی جانب سے۔
آور ویزہ مینیجر کی جانب سے کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، یوکے اور امریکا میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند اسٹوڈنٹس کو باہر بھیجنے کے لیے معاونت اور مشاورت دی جاتی ہے، اس ادارے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ہم اپنے تمام مؤکلوں کو اعلیٰ ترین معیار کی خدمت اور مشورے فراہم کرنے میں یقین رکھتے ہیں، ہمارے 90 فیصد نئے موکل ہمارے مطمئن صارفین اور ان کے حوالے سے آنے والے دوست اور رشتہ دار بنتے ہیں۔
- سوٹ نمبر 2، گُل آرکیڈ، مین کمرشل مارکیٹ روڈ، چکلالہ اسکیم 3، چکلالہ ہائوسنگ اسکیم 3، راولپنڈی۔
- 0333 5213265
- http://ourvisamanager.com/