پیشہ ورانہ بصیرت کی تلاش

اپنے داخلے کو محفوظ بنانے میں مدد حاصل کرنے اور اس سے تعلق رکھنے والے تمام مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے ہماری تیار کردہ فہرست کے ذریعے پیشہ ور افراد کی تلاش کریں۔

فیوچر اینڈ سکسیس کنسلٹنٹس پرائیویٹ لمیٹڈ
فیوچر اینڈ سکسیس کنسلٹنٹس پرائیویٹ لمیٹڈ ایک جدید اور معروف عالمی مشاورتی فرم ہے جو غیر ممالک میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند اسٹوڈنٹس کو کیریئر کائونسلنگ، ایڈمیشن گائیڈنس، پروفیشنل کوالیفیکیشن کے بارے میں مشاورت اور معاونت فراہم کرتی ہے۔ یہ فرم پچھلے دس سال سے انتہائی مناسب داموں میں اپنی خدمات فراہم کررہی ہے۔
آج کے اس دور میں تعلیم کسی بھی شخص اور قوم کے لیے سب سے بڑا اور قیمتی اثاثہ ہے۔
فیوچر اینڈ سکسیس کنسلٹنٹس پرائیویٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مطالعہ کے حصول میں وقت کے نئے وژن اور فضلیت کی جستجو کے ساتھ ہماری کوشش ہے کہ ایک خصوصی اور متحرک کیریئر بلڈر ایجوکیشن کنسلٹنسی فرم قائم کی جائے۔  ہم یوکے، آسٹریلیا، آئرلینڈ، ہنگری، قبرص، ترکی، نیوزی لینڈ، کینیڈا، ملائیشیا اور چین کی بہت سی معروف یونیورسٹیز اور کالجز کے مجاز نمائندے ہیں
ہم دوستانہ ماحول میں مطالعاتی کورسز، فیسوں، کالجز اور یونیورسٹیز کے مقامات کے انتخاب کی وسیع رینج پیش کرتے ہیں، ہمارے پاس تربیت یافتہ ، متحرک اور خود سے حوصلہ افزائی کرنے والے اہل تعلیم کے مشیر اور بہترین عملہ موجود ہے، ہم طالب علموں کو صحیح معلومات کے ساتھ مشاورت فراہم کرتے ہیں تاکہ ہر طالب علم اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بارے میں اپنا فیصلہ خود لے سکے
اور صرف یہی نہیں بلکہ فیوچر اینڈ سکسیس کنسلٹنٹس پرائیویٹ لمیٹڈ  اپنے کلائنٹس کو داخلہ حاصل کرنے، بیرون ملک مقیم افراد کا بینک اکاؤنٹ کھولنے، رہائش اور سفر کے انتظامات میں معاونت فراہم کرنے میں بھی طلبا کی مدد کرتی ہے۔

تجویز کردہ بلاگ

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو