پیشہ ورانہ بصیرت کی تلاش

اپنے داخلے کو محفوظ بنانے میں مدد حاصل کرنے اور اس سے تعلق رکھنے والے تمام مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے ہماری تیار کردہ فہرست کے ذریعے پیشہ ور افراد کی تلاش کریں۔

سیلٹک کنسلٹنٹس

بیرونِ ملک تعلیم حاصل کرنے کی خواہش رکھنے والے اسٹوڈنٹس کو سیلٹک کنسلٹنٹس کے ماہرین کی ٹیم مشاورت اور معاونت فراہم کرتی ہے۔ سیلٹک کنسلٹنٹس کی انتظامیہ کا کہناہے کہ بیرون ملک تعلیم کے میدان میں ہماری مہارت نے ہمیں پوری دنیا میں تسلیم شدہ یونیورسٹیوں میں مناسب کورسز کے لیے داخلے کے حصول میں طلباء کی مدد کرنے کا ایک تجربہ کار ذریعہ بنا دیا ہے۔ سیلٹک کنسلٹنٹس اچھی طرح سے باخبر اور پرعزم مشیروں  کی ایک ٹیم ہے جو طالب علموں اور ان کے والدین کی ضرورت کو سمجھتے ہیں۔ ہم طلباء اور اپنے مؤکل اداروں کے لئے کسٹمر سروس پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔ ہم طلبا کو سمجھدار فیصلے کرنے میں ان کی مدد کے لیے دستیاب تمام آپشنز کے حوالے سے مکمل اور ممکنہ معلومات دیتے ہیں۔

ویژن:
سیلٹک کنسلٹنٹس کا ویژن قابلِ قدر اسٹوڈنٹس کو بہترین اور معیاری خدمات فراہم کرنا ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے اسٹوڈنٹس کا ہم پر اعتبار قائم ہے۔ 

پروفیشنل اپروچ:

سیلٹک کنسلٹنٹس آپ کو بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے حوالے سے ہر قسم کے مسائل کا بہترین حل پیش کرتی ہے۔ ہماری ماہرانہ مشاورت ہمیں دوسروں سے اس انداز میں ممتاز کرتی ہے کہ ہم اپنے موکلین کو ذاتی طو رپر مشاورت پیش کرتے ہیں جہاں ہدایت کاروں کی براہ راست شمولیت ہوتی ہے جو پاکستان اور آئرلینڈ کے بہترین انسٹی ٹیوٹس میں تعلیم یافتہ ہیں اور ان کے پاس بین الاقوامی ثقافت اور تعلیم کے نظام کا اصل تجربہ ہے۔
کمٹمنٹ اینڈ ایکسیلینس:
ہمارے پیشہ ور ماہرین کے مشورے ہر طالب علم کی درخواست پر عزم اور مخلصانہ کوششوں کے ساتھ طلبا کی مدد کرتے ہیں۔ ہم اپنے اسٹوڈنٹس کے دنیا کے بہترین اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کے خواب کو پورا کرنے میں مدد کرتے ہیں ہم اپنے ملک اور دنیا کو تعلیم کی روشنی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ بہترین خدمات کی فراہمی ہماری کمپنی کا نصب العین ہے۔ ہماری کمپنی اپنی بہترین خدمات اور اپنے موکلین کو زیادہ سے زیادہ اطمینان بخشنے کے لئے اپنی کارکردگی میں مسلسل بہتری لاتی رہتی ہے۔

تجویز کردہ بلاگ

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو