پیشہ ورانہ بصیرت کی تلاش
اپنے داخلے کو محفوظ بنانے میں مدد حاصل کرنے اور اس سے تعلق رکھنے والے تمام مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے ہماری تیار کردہ فہرست کے ذریعے پیشہ ور افراد کی تلاش کریں۔
پی ایف ایل (پریپریشن فار لائف) پرائیویٹ لمیٹڈ پی ایف ایل گروپ انٹرنیشنل کا حصہ ہے جو کہ برطانیہ کی اسٹوڈنٹس پلیسمنٹ ایجنسز میں سے ایک ہے۔ پی ایف ایل کا قیام 1997 میں عمل میں آیا، اس ادارے کو اپنی خدمات فراہم کرتے ہوئے 21 سال سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہے۔ پی ایف ایل انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کے لیے وسیع نوعیت کی خدمات فراہم کرتی ہے جس میں ویزہ کونسلنگ اور بیرون ملک پڑھنے کی خواہش رکھنے والے اسٹوڈنٹس کو مشاورت، معاونت اور سہولیات فراہم کرنا ہے۔
برطانیہ، کینیڈا، امریکا، آسٹریلیا، یورپ، نیوزی لینڈ اور یو اے ای میں پڑھے کے خواہش مند اسٹوڈنٹس کی مدد کے لیے پی ایف ایل کی خدمات قابلِ ذکر ہیں۔
یہ ایک کثیرالقومی کمپنی ہے جو ایشیا، یورپ، آسٹریلیا اور افریقہ سمیت دنیا کے 4 براعظموں میں کام کرتی ہے، اس کمپنی کا دنیا کی 160 یونیورسٹیز کے ساتھ معاہدہ ہے جس کے تحت مختلف ممالک کے اسٹوڈنٹس کو مشورہ اور معاونت فراہم کی جاتی ہے۔ نائجیریا، گھانا اور پاکستان میں واقع اس کمپنی کے دفاتر میں بہترین سہولیات دستایب ہیں۔
یہ نامور ادارہ مختلف تعلیمی اداروں کو قابل، باصلاحیت اور تربیت یافتہ آفیسرز بھی فراہم کرتا ہے۔
پی ایف ایل کی جانب سے اسٹوڈنٹس کی ضرورت کے مطابق او لیولز، اے لیولز، ڈگری فائونڈیشن کورسز، ڈپلومہ کورسز، انڈرگریجویٹ کورسز اور پوسٹ گریجویٹ کورسز مہیا کیے جاتے ہیں۔ اسٹوڈنٹس، ٹیچرز، اسکولز، اکیڈمیز اور انسٹیٹیوٹس کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پی ایف ایل کی جانب سے مناسب مشورے، معاونت اور سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ پی ایف ایل کے قیام کا مقصد انفرادی طور پر اسٹوڈنٹس اور تعلیمی اداروں کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اپنی گوناگوں خدمات فراہم کرنا ہے۔
پی ایف ایل کا کہنا ہے کہ اسٹوڈنٹس سے کمیونیکیٹ کرنے کے لیے درج ذیل اہم ذرائع کو کام میں لایا جاتا ہے۔
• ورکشاپس اور معلوماتی سیمینارز
•اسٹوڈنٹس کے لیے پری ڈیپارچر سیمینارز
• آن اسپاٹ ایڈمیشنز اور اسسمنٹ کے لیے نمائشوں کا انعقاد
پی ایف ایل کے مطابق انہوں نے جن اسٹوڈنٹس کو کامیابی کی راہ دکھائی وہ اسٹوڈنٹس آج دنیا کی بہترین یونویرسٹیز میں تعلیم حاصل کررہے ہیں ان نامور تعلیمی اداروں میں یونیورسٹی آف نیو سائوتھ ویلز، یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا، یونیورسٹی آف کینبرا سمیت آسٹریلیا کی متعدد یونیورسٹیز، نیوزی لینڈ کی نامور یونیورسٹیز، یونیورسٹی آف مانچسٹر، کارڈف یونیورسٹی، تھامپسن ریورز یونیورسٹی، کارلٹن یونیورسٹی ان کینیڈا، فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی سمیت یورپ، امریکا اور برطانیہ کی متعدد اہم یونیورسٹیز شامل ہیں۔
پی ایف ایل کا کہنا ہے کہ وہ اسٹوڈنٹس کو معیاری پریکٹس، نالج اور ڈیڈیکیشن کے ذریعے بہترین مستقبل دینے کے لیے کوشاں ہیں، آج دنیا بھر کے اسٹوڈنٹس اس ادارے پر فخر کرتے ہیں جس نے انہیں آگے بڑھنے اور اپنا مستقبل سنوارنے کے لیے مفید مشوروں اور معاونت سے نوازا۔ پی ایف ایل اسٹوڈنٹس کی ضروریات اور تمنائوں کو اچھی طرح سمجھتی ہے اور اسٹوڈنٹس کے خوابوں کو سچ کر دکھانے کے لیے کوشاں ہے۔
- ۔ سیکنڈ فلور، ایس آر بی پلازہ، ایف 6 مرکز، سپر مارکیٹ۔
- 051 2601974-75
- http://preparationforlife.com/