جائزہ
لاہور میں 1985 میں ایک کامرس کالج کے طور پر قائم ہونے والا پنجاب گروپ آف کالجز 33 سال کی طویل اور سخت محنت کے بعد آج پاکستان میں بہت بڑا ایجوکیشنل نیٹ ورک قائم کرنے میں کامیاب ہوچکا ہے۔ جو پلے گروپ سے لے کر علمی دنیا کی سب سے بڑی ڈگری پی ایچ ڈی تک اپنے اسٹوڈنٹس کو معیاری تعلیم فراہم کرنے میں سرگرم ہے۔ پنجاب گروپ آف کالجز میں پڑھنے والے اسٹوڈنٹس کی تعداد 4 لاکھ 90 ہزار سے زائد ہے۔ پنجاب گروپ تعلیم ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، میڈیا اور مواصلات کے شعبوں میں متعدد تنظیموں کو شامل کرتا ہے۔ ان میں الائیڈ اسکولز، ای ایف اے اسکولز، ریسورس اکیڈمیا، ہدف گروپ آف کالجز، تین یونیورسٹیز اور ایک ٹیکنالوجی کمپنی، ٹاور ٹیکنالوجیز(لمیٹڈ) بھی شامل ہیں۔
جائزہ