جائزہ
گیریزن ڈگری کالج کو 2010 میں اس عزم کے ساتھ قائم کیا گیا تھا کہ کوئٹہ میں رہنے والے افراد کے لیے تعلیم کی سہولیات میں اضافہ کیا جائے۔ اس کالج کو اپریل 2010 میں متعارف کرایا گیا اور یہاں باقاعدہ کلاسز کا آغاز 5 اگست 2010 کو ہوا۔ بعد میں اکتو بر 2011 کو اس کالج کو ڈگری لیول پر اپ گریڈ کیا گیا اور پنجاب یونیورسٹی کے الحاق کے ساتھ یہاں بی اے اور بی ایس سی کی ڈگریز متعارف کرائی گئیں۔ اس کالج کا رقبہ مزید توسیع پذیر ہونے کے بعد اب 12 اعشاریہ 2 ایکٹر پر محیط ہے جس میں کھیلوں کے میدان، اکیڈمک بلاک، ایڈمنسٹریشن بلاک اور کینٹین واقع ہیں۔ یہاں اکیڈمک بلاک کو مارچ 2010 میں تعمیر کیا گیا جس میں 16 کلاس رومز، 4 سائنس لیبارٹریز، ایک اسٹاف روم اور ایک لائبریری بنائی گئی جس میں انٹرنیٹ کی سہولت بھی حاصل ہے اور کیبل نیٹ ورک بھی دستیاب ہے۔ اسٹوڈنٹس کے لیے یہاں 39 انچ کی ایل ای ڈی اسکرین بھی لگائی گئی ہے۔ ایڈمنسٹریشن بلاک کے لیے نئی عمارت کی تعمیر اکتوبر 2010 میں کی گئی، جہاں پرنسپل، وائس پرنسپل، ہیڈ آف سائنس فیکلٹی، ہیڈ آف آرٹس فیکلٹی اور پی اے کے دفاتر واقع ہیں اور ایک چائے خانہ، ایک کانفرنس روم، سپرنٹنڈنٹ کا دفتر اور اکائونٹ آفس قائم ہے۔ یہاں ابتدائی طور پر 260 اسٹوڈنٹس تعلیم حاصل کررہے تھے جن کی تعداد بڑھ کر اب 400 سے زائد ہوچکی ہے۔
عام معلومات
شہر کوۃٹہ
امتحان کی قسم Annual
مقامی وابستگی ہائر ایجوکشن کمیشن - ایچھ ۔ ای ۔ سی ایچھ ایس ایس سی
غیر ملکی وابستگی
کیمپس کوۃٹہ
تعلیمی
کیمپس کی سہولیات
-
آڈیٹوریم
-
انڈور اسپورٹس فیسِلٹی
-
سائنس لیبز
-
کمپیوٹر لیبز
ہاسٹل
-
میل ہوسٹل
جائزہ