جی آر ای کے لیے مطالعہ کیسے کریں - گریجویٹ ریکارڈ ایگزامینیشن

جی آر ای کے لیے مطالعہ کیسے کریں - گریجویٹ ریکارڈ ایگزامینیشن

جی آر ای کے لیے مطالعہ کیسے کریں - گریجویٹ ریکارڈ ایگزامینیشن

مختصر طور پر جی آر ای کہلانے والا گریجویٹ ریکارڈ ایگزامینیشن، ایک معیاری امتحان ہے جو پڑھنے، تحریر کرنے اور ریاضیات کے شعبے میں درخواست دہندگان کی عقلی اور تجزیاتی مہارت اور صلاحیت کا اندازہ کرتا ہے۔

ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ جی آر ای کی تیاری میں چار سے بارہ ہفتوں کے درمیان خود کو وقف کریں تاکہ بہترین نتائج حاصل ہوسکیں۔۔

جی آر ای کے لیے مطالعہ کیسے کریں۔

1۔ اپنی بیس لائن تلاش کریں۔

اگر آپ نے آج ہی جی آر ای لیا ہے تو آپ کا معیاری اسکور وہ اسکور ہو گا جو آپ حاصل کریں گے۔

مطالعاتی منصوبہ بنانے کے لیے جی آر ای سے مماثلت رکھنے والی یا اصل چیز کی طرح ایک جیسی جانچ کی ترتیب کے تحت فُل لینتھ کا پریکٹس ٹیسٹ لیں۔

نتائج آپ کو اس بات کا اندازہ دے کر آپ کی تیاری کا تخمینہ لگائیں گے کہ آپ کو کن علاقوں پر یا کن امور میں زیادہ توجہ مرکوز کرنے اور زیادہ سے زیادہ تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔

2۔  اپنے جی آر ای اسکور کے ٹارگٹ کو فِکس کریں۔

اس وقت، آپ کو لازمی طور پر فارغ التحصیل پروگراموں (گریجویٹ پروگرامز) کی فہرست بنانی ہو گی جو آپ کے لیے دلچسپی کا باعث ہوں۔ اپنے پریکٹس ٹیسٹ اسکور کا ہر پروگرام سے حالیہ آنے والی کلاس کے باقاعدہ جی آر ای اسکور کے مقابلے (اس معلومات کو اسکول کی ویب سائٹ یا گریڈ اسکول پروفائلز میں تلاش کریں) سے موازنہ کریں۔

آپ کا ٹارگٹ اسکور ایک ہے جو آپ کو اپنے مطلوبہ اسکور سے بالاتر کر دے گا۔

3۔ خلاء کو پُر کرنے کا منصوبہ بنائیں۔

یہاں ایک بات کا دھیان رکھنا ضروری ہے کہ چاہے آپ پریپ کورس، آن لائن پروگرام یا ٹیسٹ پریپ بک کا انتخاب کررہے ہوں، آپ کو ایک جامع پریپ پلان کی ضرورت ہے جو آپ کی مہارت اور لیول کا بخوبی جائزہ لے اور آپ کو مطلوبہ نتائج فراہم کر سکے۔

تھوڑی سی کھوج، لگن اور تحقیق کی مدد سے آپ اپنے لیے صحیح ماحول دریافت کر سکیں گے۔

4۔ تکنیک کے لیے مشق کریں۔

پریکٹس ٹرائل ٹیسٹ اور مشقوں کے دوران آپ ہر سوال کا اندازہ لگانے پر کس طرح توجہ دیں۔ اگر آپ صرف نتائج پر زور دیتے ہیں تو ابھی آپ جس طرح سے امتحان دے رہے ہیں اس پر زور دینے کے سوا کچھ نہیں کرتے۔

آپ جو تکنیک استعمال کرتے ہیں اور جس طرح سے آپ کسی مسئلے کو حل کرتے ہیں یہ وہی ہے جو جی آر ای لینے کے معاملے میں آپ کو اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

5۔ اپنے نتائج کا جائزہ لیں۔

جی آر ای پریکٹس امتحانات لینے کے بعد ہمیشہ اپنے ٹیسٹ کے نتائج کا تنقیدی نظر سے جائزہ لیں۔ اس چیز کو اس طرح سے سمجھیں کہ آپ کس قسم کے سوالات کو مِس کررہے ہیں یا ایسے کون سے سوالات ہیں جو آپ کے لیے دشوار ہیں اور جن کا جواب دینے میں آپ مستقل طور پر ناکام ہو رہے ہیں۔ اسی ضمن میں اس بات کا جائزہ لینے کی بھی ضرورت ہے کہ آپ کس قسم کے سوالوں کو باآسانی اور جلدی سے حل کرسکتے ہیں اور ایسے کون سے سوالات ہیں جن کا جواب دیتے ہوئے آپ کی رفتار سست ہوجاتی ہے یا آپ کا ذہن سُن ہوجاتا ہے؟

اسی جگہ پر کسی ٹیوٹر یا ماہر سے مدد لینا واقعی آپ کو آگے بڑھنے میں مدد دے سکتا ہے۔ ٹیسٹ کی تیاری صرف جزوی طور پر ہنر مند بننے کے بارے میں ہوتی ہے، یہی نکتہ آپ کی کامیابی اور ٹیسٹ لینے کی مہارت کے بارے میں بھی کارگر ہے۔

مکمل طور پر ٹیسٹ دینے کے حوالے سے تیار رہنے کے لیے ہم آپ کو مشورہ دیتے ہیں کہ پریکٹس امتحانات میں اپنی کارکردگی کا اندازہ کرنے کے لیے ٹیوٹر کے ساتھ بیٹھ کر اپنے اسکور کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے ایک موثر اور اسمارٹ منصوبہ بنائیں۔

6۔ اپنی جی آر ای کی ووکیبلری (ذخیرہ الفاظ) تیار کریں۔

زبانی حصے (وربل پارٹ) کے لیے ووکیب کانٹینٹ کا ایک اہم حصہ ہے۔ آپ بہت سارے الفاظ پر عبور حاصل کرسکتے ہیں جو جی آر ای پر شائع ہونے والے جرائد اور اشاعتوں، جیسے علمی جرائد یا کچھ مزید علمی اخبارات اور رسائل کے مطالعے سے سیکھے جاسکتے ہیں۔

الفاظ کی ایک فہرست بنائیں اور جب آپ ان الفاظ پر عبور حاصل کرلیں آئیں تو نئے الفاظ کو اپنی ووکیبلری میں شامل کریں۔ اس میں ایسے الفاظ بھی شامل ہوں گے جو پہلے جی آر ای پر استعمال ہو چکے ہیں اور ممکن ہے کہ وہ دوبارہ اچھی طرح سے استعمال ہوں۔

آپ ووکیب کیٹلاگ کو آن لائن بھی ڈھونڈ سکتے ہیں۔

7۔ کیلکولیٹر کے ساتھ اور اس کے بغیر مشق کریں۔

اسکرین ڈسپلے کے طور پر جی آر ای میں ٹیسٹ لینے والوں کو ایک کیلکولیٹر فراہم کیا جاتا ہے، اور اگر اسے صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے تو یہ آپ کو بہت فائدہ دے سکتا ہے، لیکن اس میں ایک قباحت ہے کہ کیلکولیٹر بھی ایک مسئلہ ہوسکتا ہے۔ اندازہ لگائیں کہ آپ کیسے ایک کیلکولیٹر کے بغیر اتنے ہی درست اعداد و شمار حاصل کر سکتے ہیں۔

آپ آن لائن جا کر بھی بہت سارے مفت پریکٹس ٹیسٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ یہاں نمونے کے طور پر پرنسٹن یونیورسٹی کا ایک ٹیسٹ دیا جارہا ہے جو آپ کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو