امریکا میں یونیورسٹی انڈرگریڈ ورچوئل میلہ برائے 2020 کا انعقاد

امریکا میں یونیورسٹی انڈرگریڈ ورچوئل میلہ برائے 2020 کا انعقاد

امریکا میں یونیورسٹی انڈرگریڈ ورچوئل میلہ برائے 2020 کا انعقاد

کیا آپ امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں؟

امریکی محکمہ خارجہ کے نیٹ ورک نے سب سے بڑے ورچوئل امریکی یونیورسٹی میلے کا اعلان کیا ہے۔ جو طلبا کو ریاست ہائے متحدہ (امریکہ) میں دستیاب بہت سارے تعلیمی مواقع کے حصول میں مدد، رہنمائی اور ان کی معاونت کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہ ورچوئل کانفرنس طلباء کو منظور شدہ امریکی کالجز اور یونیورسٹیز کے نمائندوں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی اجازت دے گی جس سے طلبا کو اپنے تعلیمی سفر میں آگے بڑھنے اور بہت کچھ نیا سیکھنے کے سلسلے میں مدد ملے گی۔

سرکاری ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام امکانات کو دریافت کریں اور طلبا اپنے لیے آگے بڑھنے کے مناسب ترین امکان کو دریافت کرنے کا موقع حاصل کریں۔

ورچوئل فیئر 2020 میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی 100 کے قریب یونیورسٹیز حصہ لے رہی ہیں۔

ایجوکیشن یو ایس اے امریکہ کے ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹ نیٹ ورک کا حصہ ہے جو 175 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں 430 سے ​​زائد بین الاقوامی طلباء کو مشورے اور رہنمائی فراہم کرنے والے مراکز سے جُڑا ہُوا ہے۔

ہم یہاں ایک امریکی تعلیمی پروگرام تلاش کرنے میں آپ کی مدد کرنے کے لیے حاضر ہیں جو ہمارے مشیروں کے عالمی نیٹ ورک کے ذریعہ درست، جامع اور تازہ ترین معلومات پیش کرکے آپ کی ضروریات کو بہترین طور پر پورا کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اس نمائش میں شرکت کے خواہش مند طلبا و طالبات اس لنک پر کلک کرکے خود کو گوگل فورم کے ذریعے رجسٹرڈ کر وا سکتے ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو