بیرون ملک تعلیم حاصل کریں: اے ای او پاکستان کے ساتھ حیرت انگیز مواقع کی دنیا آپ کی منتظر ہے

بیرون ملک تعلیم حاصل کریں: اے ای او پاکستان کے ساتھ حیرت انگیز مواقع کی دنیا آپ کی منتظر ہے

بیرون ملک تعلیم حاصل کریں: اے ای او پاکستان کے ساتھ حیرت انگیز مواقع کی دنیا آپ کی منتظر ہے

 کیا آپ اعلیٰ تعلیم کے لیے منصوبہ بندی کررہے ہیں؟

اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے آج ہی اے ای او پاکستان سے مشورہ کریں۔

کووڈ نائنٹین پھیلنے سے ہماری زندگی کے بہت سارے پہلوؤں پر پڑنے والے اثرات سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ تاہم اس وائرس کا پھیلائوعالمی معیشت کو بری طرح متاثر کرنے کے بعد تقریباً رک گیا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس پھیلنے کے باعث مشکلات کی کثرت دیکھنے میں آئی لیکن بڑا دھچکا اس وقت لگا جب اس نے پوری دنیا خصوصاً پاکستان میں ہزارہا طلباء کے مطالعاتی منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔

اب جبکہ آہستہ آہستہ دنیا معمول پر آرہی ہے، لہٰذا اب وقت آگیا ہے کہ طلبا اپنے خوابوں کو پورا کریں اور خود کو اعلیٰ درجے کی بین الاقوامی یونیورسٹیز میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے تیار کریں۔

اس تباہ کن وبائی مرض کی تباہ کاریوں کے درمیان اے ای او پاکستان ان چند قابل ذکر تنظیموں میں شامل ہے جس نے صورتحال کو بخوبی سمجھنے، ثابت قدم رہنے اور سیکڑوں طلباء کی سہولت کے لیے اہم کردار ادا کیا جن کا مستقبل اچانک خطرے میں پڑ گیا تھا۔

لاک ڈاؤن کی خوفناک صورتحال میں ٹیم اے ای او پاکستان نے تیزی سے نئے معمول کے مطابق ڈھالنے کے لیے ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال کیا جبکہ کووڈ نائنٹین کے ایس او پیز پر سختی سے عمل در آمد کو یقینی بنایا اور پورے پاکستان میں طلباٗ کو مستقل آن لائن مشاورت کی خدمات فراہم کیں۔

اسلام آباد، لاہور، ملتان اور کراچی میں اے ای او دفاتر نے طلبا کو ان کے قیمتی وقت کو بروئے کار لانے میں مدد دینے کے لیے آن لائن تیاری اور کلاسز کا آغاز کیا۔ اس عرصے کے دوران طلبا کو مزید آسانی فراہم کرنے کے لیے اے ای او پاکستان کے ساتھ مربوط ہونے کی غرض سے اے ای او کنیکٹ اینڈرائیڈ ایپ بھی لانچ کی گئی۔

اے ای او کنیکٹ ایپ صارفین کو فوری طور پر پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے جو اے ای او پاکستان کے توسط سے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے یا آئیلٹس یا او ای ٹی ٹیسٹ کے لیے اندراج کے لیے اپائنٹمنٹ بک کرسکتی ہے۔

اسی طرح صارفین اس موثر اینڈرائیڈ ایپ کے ذریعے آئیلٹس کی تیاری اور کلاسز کی انکوائریز کو بھی بڑھا سکتے ہیں اور اپنی قیمتی آراء دے کر کسٹمر سروس کی درجہ بندی کرسکتے ہیں۔

 اے ای او کنیکٹ ایپ پلے اسٹور پر دستیاب ہے جس سے آپ باآسانی استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ اے ای او پاکستان نے دو ترقی پذیر ہائبرڈ ایجوکیشن ایکسپوز کا اہتمام کیا جو اگست اور ستمبر دو ہزار بیس میں پاکستان کے چاربڑے شہروں (اسلام آباد ، لاہور ، کراچی اور ملتان) میں منعقد ہوئے تھے۔

فزیکل ایکسپو کے ساتھ ساتھ دیگر شریک یونیورسٹیز کے خصوصی سیشنز پر مشتمل ورچوئل ایکسپوز (زوم پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے) بیک وقت آرگنائز کیا گیا اور اے ای او پاکستان کے آفیشل فیس بک پیج پر براہ راست نشر کیا گیا۔

بڑے اجتماعات سے بچنے کے لیے سماجی دوری کے اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے اور کووڈ نائنٹین کے ایس او پیز کی پاسداری کرتے ہوئے لائیو سیشنز کا منصوبہ بنایا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ شرکاء اس میں حصہ لے سکیں۔

 مارکیٹ میں وبائی مرض کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال اور مجموعی کساد بازاری کے باوجود دونوں اے ای او ہائبرڈ ایجوکیشن ایکسپوز کو متعدد امیدواروں کی جانب سے زبردست ردعمل ملا۔

شرکاء نے ایک بہترین پلیٹ فارم کی فراہمی کے لیے اے ای او کی کوشش کو سراہا جس میں 18 سے 20 بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں کے ساتھ مفت سیشنز کی پیش کش کی گئی تاکہ وہ اپنی پسند کی ڈگری کے لیے اندراج کے آپشنز تلاش کرسکیں۔

جب حکومت نے پابندیاں ختم کیں تواے ای او پاکستان کے دفاتر ملازمین اور صارفین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہوکر مکمل طور پر کام کرنے لگے۔

اے ای او پاکستان پہلا سینٹر تھا جس نے پورے پاکستان میں آئیلٹس ٹیسٹ دوبارہ شروع کیا۔

اس کے ساتھ ساتھ او ای ٹی ٹیسٹ بھی دوبارہ شروع ہوگئے ہیں۔ ملک بھر کے سیکڑوں میڈیکل پروفیشنلز عوام کی  ایک بہت بڑی تعداد کو ریلیف فراہم کررہے ہیں۔

یہ بات خوش آئند ہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے کورونا سے نمٹنے کے لیے ردعمل حیرت انگیز طور پر موثر رہا ہے۔ جس کے باعث آج پاکستان کے رسپانس کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جارہا ہے اور ایشیاء میں سب سے بہتر اقدامات کرنے والے ملک کے طور پر پہچانا جارہا ہے۔ اس نوعیت کے اقدامات ان آزمائشی لمحات میں امید کی کرن کا کردار ادا کرتے ہیں۔

اے ای او پاکستان ملکی طلباء کی بھرپور مدد کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ وہ اپنے خوابوں کی تعبیر کو حاصل کرسکیں اور اس طرح انہیں ایک روشن اور محفوظ مستقبل حاصل ہوسکے۔

چونکہ دنیا اور پاکستان وبائی طور پر اس وبائی مرض کے باعث پھیلنے والے بحران کی روک تھام کے لیے جارحانہ طور پر آگے بڑھ رہے ہیں، اے ای او پاکستان خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں اپنا چھٹا کارپوریٹ دفتر کھول کر خود کو آگے بڑھانے کی راہ ہموار کر رہا ہے۔

یہ نیا دفتر اسی عقیدت اور خدمت کی فضیلت کے ساتھ کے پی کے کی بڑھتی ہوئی مارکیٹ کو خدمات مہیا کرے گا۔

اگر آپ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں اور آئیلٹس میں پیش ہونے یا تیاری کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں یا او ای ٹی ٹیسٹ کے لیے اندراج کرانا چاہتے ہیں؟

تو اپنے سفر کا آغاز کرنے کے لیے اے ای او پاکستان سے مشورہ کریں کیونکہ حیرت انگیز مواقع کی دنیا آپ کی منتظر ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو