میٹرک کے بعد آپ کو کیا کرنا چاہیے؟ طلباء کے لیے کچھ مفید معلومات

میٹرک کے بعد آپ کو کیا کرنا چاہیے؟  طلباء کے لیے کچھ مفید معلومات

میٹرک کے بعد آپ کو کیا کرنا چاہیے؟ طلباء کے لیے کچھ مفید معلومات

میٹرک کے نتائج جاری ہوچکے ہیں اور آپ میں سے بیشتر اسٹوڈنٹس نے یہ امتحان پاس کرلیا ہے جنہیں انٹرمیڈیٹ کی سطح تک ترقی دی گئی ہے۔ تاہم ابھی بھی آپ کے پاس  وقت ہے اور چیزیں اس طرح ہاتھ سے نہیں نکلی ہیں جیسا کہ آپ نے سوچا تھا۔ اب یہ وقت نہیں ہے کہ آپ یہ سوچ کر خود کو پریشان کریں کہ پیچھے کیا چھوٹ گیا ہے بلکہ اب وقت ہے کہ آپ اس پر دھیان دیں کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔ 

آپ نے کون سے مضامین کا انتخاب کیا ہے اور وہ آپ کو کہاں لے جائیں گے؟ اگر آپ ان مضامین کے ساتھ انٹر میڈیٹ پاس کرتے ہیں تو اس میدان میں آپ کے لیے آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کے کیا آپشنز ہیں؟

اپنے مستقبل کے لیے ابھی سے منصوبہ بندی کر کے آپ اپنے آپ کو ایک محفوظ اور مضبوط پوزیشن میں رکھ سکتے ہیں یہاں تک کہ اگر آپ اس بارے میں پُریقین نہیں ہیں کہ آپ اپنے لیے کون سا کیریئر، ڈگری کورس یا کس شعبے کا انتخاب کرتے ہیں تو بھی اپ کو اپنے مستقبل کا لائحہ عمل ابھی سے طے کرلینا چاہیے۔

میٹرک تک آپ نے ان مضامین کا مطالعہ کیا ہے جن میں آپ کی دلچسپی نہیں تھی مگر اب وقت آگیا ہے کہ آپ ان تمام اپشنز کو حذف کریں اور مضامین کی ایک فہرست بنائیں اور ان ڈگری اور کیریئر کے آپشنز کا مطالعہ کرنے کے بعد جو آپ منتخب کرسکتے ہیں ان کی ایک فہرست تشکیل دے لیں۔

سائنس کے طلباء کے لیے مضامین کے آپشنز:

ایف ایس سی پری میڈیکل۔

اگر آپ اس گروپ کو منتخب کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو حیاتیات یعنی بائیولوجی اور کیمسٹری کے علوم سے محبت کرنے کی ضرورت ہے۔ طلباء کے لیے پری میڈیکل کی پڑھائی کے بعد کیریئر کے اختیارات کا ایک پُول ہے۔ بہت سے طلباء کا مقصد ایم بی بی ایس کرنا ہے لیکن ہر دن میڈیکل سائنس کے میدان میں ہونے والی توسیع کے ساتھ طلباء کے لیے آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کے بہت سے آپشنز موجود ہیں۔ ایک بہتر آئیڈیے کے لیے ہمارے بلاگ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سے ہٹ کر میڈیکل فیلڈز، کا مطالعہ کریں۔

ایف ایس سی پری انجینئرنگ۔

پری انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد طلباء کے لیے مزید تعلیم حاصل کرنے کے بے شمار آپشنز موجود ہیں۔

ٹیکنالوجی سائنسز نے اپنے کاروبار اور صنعت میں جدتوں کو بڑھانے کے ساتھ کیمیکل، آٹوموٹو، فزیکل، روبوٹکس، الیکٹرانکس، ٹیکسٹائل اور بہت سے دیگر شعبوں میں تیز رفتار ترقی کی ہے اور ان شعبہ جات میں کیریئر کے مواقع میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ انجینئرنگ کے لیے براہ راست آپشنز فزیکل اینڈ نیومریکل سائنس اور دیگر شعبہ جات میں ہیں۔

ذیل میں کچھ ٹاپ فیلڈز کے نام دیئے جارہے ہیں۔

  1. ایرو اسپیس انجینئرنگ
  2. ایروناٹیکل انجینئرنگ
  3. مکینیکل انجینئرنگ
  4. الیکٹریکل انجینئرنگ
  5. سول انجینئرنگ
  6. بی ایس کمپیوٹیشنل فزکس
  7. کمپیوٹر انجینئرنگ
  8. بی ایس اسپیس سائنسز
  9. ایگریکلچر انجینئرنگ
  10. پیٹرولیم اینڈ گیس انجینئرنگ
  11. کیمیکل انجینئرنگ
  12. سِول انجینئرنگ
  13. الیکٹرانکس انجینئرنگ
  14. بی ایس فزکس
  15. بی ایس نینو ٹیکنالوجی
  16. بی ایس کمپیوٹر سائس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی
  17. بی ایس الیکٹرانکس
  18. بی ایس میتھمیٹکس
  19. میٹیریلز انجینئرنگ
  20. میٹالرجی اینڈ میٹیریلز
  21. پولیمر اینڈ پیٹروکیمیکل
  22. روبوٹکس،ایمبیڈڈ سسٹمز اینڈ کنٹرول انجینئرنگ
  23. ٹیلی کمیونیکیشن
  24. ٹیکسٹائل انجینئرنگ
  25.  

انجینئرنگ اور اس کے مختلف شعبوں سے متعلق مزید جاننے اور سمجھنے کے لیے ہماری ویڈیوز دیکھیں۔

آئی سی ایس ود فزکس:

آئی ٹی انڈسٹری کے عروج اور کمپیوٹرز کے شعبوں میں جدت طرازی کے ساتھ اس میدان میں طلباء کے لیے مقام و مرتبہ بنانے کی ناقابل یقین گنجائش موجود ہے۔ مصنوعی ذہانت، ڈیٹا سائنس اور ڈیپ لرننگ عالمی سطح پر تسلیم شدہ ٹاپ فیلڈز میں سے کچھ ہیں جو اس دنیا کے مستقبل کی تشکیل کریں گی۔ اگر آپ آئی ٹی کے شعبے سے محبت کرتے ہیں تو یہ فیلڈ یقینی طور پر آپ کے لیے ہی ہے۔ اس شعبے کے بارے میں مزید جاننے اور سمجھنے کے لیے ایمازون ڈاٹ کام کے ایک آرٹیفشل انٹیلیجنس (مصنوعی ذہانت) کے ماہر کے ذریعے ہمارے پوڈ کاسٹ تعلیم کو سنیں۔

آرٹس اور کامرس کے طلبا کے لیے مطالعے کے اختیارات:

ایف اے جنرل سائنس اینڈ ایف اے ہیومینٹیز۔

ماضی کے مقابلے میں آج کی دنیا میں فنون لطیفہ اور سماجی علوم کے شعبے نوجوانوں میں سب سے زیادہ مقبول انتخاب بن رہے ہیں کیونکہ دنیا کو انسانیت کی تفہیم کے ساتھ بہتر لوگوں کی ضرورت ہے۔ اگر آپ فطرت کے لحاظ سے انسانیت پسند ہیں اور دنیا میں معاشرتی، ثقافتی اور ماحولیاتی طور پر بہتری لانے کے لیے عالمی ٹیم کی منصوبہ بندی میں شامل ہونا اور پالیسیاں بنانا چاہتے ہیں تو آپ کو ان آپشنز کو اختیار کرنا چاہیے۔ انسانیت اور معاشرتی علوم کے بارے میں بہتر تفہیم حاصل کرنے کے لیے پبلک پالیسی میکر نساء حفیظ کے ذریعے ہمارے پوڈ کاسٹ تعلیم کو سنیں۔

جنرل سائنس میں کم نمبر حاصل کرنے والوں کے لیے یہاں کچھ آپشنز ہیں۔

  1. ڈی اے ای
  2. میڈیکل ٹیکنالوجی پروگرامز
  3. کمپیوٹر پروفیشنل ڈپلومہ پروگرامز
  4. ٹیکنیکل اینڈ وووکیشنل ٹریننگ
  5. ڈپلومہ ان ہومیو پیتھک میڈیکل سائنسز

انٹرمیڈیٹ کامرس

اگر آپ بجٹ، معاشیات اور بینکاری کے شعبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اس بارے میں مطالعہ کرنا پسند کرتے ہیں اور آپ کی ریاضی کی مہارتیں اچھی ہیں تو آپ کے لیے ذیل میں کچھ گروپس ہیں۔ تجارت کے شعبوں میں آپ کے لیے پھر سے متعدد آپشنز موجود ہیں جبکہ پاکستان کی متعدد یونیورسٹیز کامرس کے شعبے میں ڈگری پروگرام پیش کررہی ہیں۔ زیادہ تر لوگ کامرس کے مضامین کے ساتھ انٹرمیڈیٹ مکمل کرنے کے بعد ایم بی اے یا سی اے کی طرف جاتے ہیں۔ چارٹرڈ اکاؤنٹنسی کے بارے میں بہتر تفہیم حاصل کرنے کے لیے ہمارے پوڈ کاسٹ تعلیم کو سنیں جہاں عمار زیدی پاکستان میں سی اے کے دائرہ کار کے بارے میں آپ کو بتا رہے ہیں۔ ایم بی اے میں آپ کے پاس کیا آپشنز ہیں، یہ جاننے کے لیے پاکستان میں ایم بی اے کے اسکوپ کے بارے میں ہمارا بلاگ پڑھیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو