کیا کروناوائرس نے آپ کے بیرونِ ملک تعلیم حاصل کرنے کے ارادے کو متاثر کیا ہے؟

کیا کروناوائرس نے آپ کے بیرونِ ملک تعلیم حاصل کرنے کے ارادے کو متاثر کیا ہے؟

کیا کروناوائرس نے آپ کے بیرونِ ملک تعلیم حاصل کرنے کے ارادے کو متاثر کیا ہے؟

اس وقت دنیا بھر میں جو منظر نامہ عیاں ہے اس میں آپ کے اسٹڈی پلانز متاثر ہوچکے ہیں، داخلے کے مراحل موخر اور امتحانات ملتوی کیے جاچکے ہیں اور اسکالر شپس کے لیے درخواستیں دینا محض کارِ لاحاصل بن چکا ہے۔ مگر دوسرے رُخ سے دیکھیں تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ ابھی سب کچھ ہاتھ سے نہیں گیا۔

ہمارے پاس اپنی تعلیم و تدریس کو لے کر امکانات کی ایک وسیع دنیا موجود ہے جس سے ہم اس وقت کو کار آمد بناکر بھر پور استفادہ کرسکتے ہیں۔

اگرچہ موجودہ صورتحال طلبہ کے لیے سازگار نہیں ہے، لیکن ہم آپ کو متحرک اور فعال رکھنا چاہتے ہیں جس سے آپ کے آئندہ کے تعلیمی منصوبہ جات تازہ رہیں گے اور آپ کسی صورت تعلیم حاصل کرنے کی لگن سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

جب آپ آئندہ مہینوں کے لیے معمولاتِ زندگی کو جاری رکھنے کی منصوبہ بناسکتے ہیں تو اس لاک ڈاؤن کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟

دنیا بھر میں پھیلا ہوا یہ کرونا نام کا وائرس کیا آپ کو خواب دیکھنے اور تعلیم حاصل کرنے سے روک سکتا ہے؟

ہمیں نہیں لگتا کہ علم و دانش کے متوالوں کو کوئی چیز حصولِ علم سے محروم رکھ سکتی ہے۔ لہٰذا بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے منصوبوں کے بارے میں سوچ سوچ کر پریشان اور مایوس نہ ہوں۔ کیونکہ علم کی دنیا نے ہی ہمیں سکھایا ہے کہ جو لوگ کچھ کر دِکھانا چاہتے ہوں اُن کے لیے امکانات کے دروازے ہمیشہ کھُلے رہتے ہیں۔ ہم اپنی ذہانت اور حاضر دماغی سے برے سے برے حالات میں بھی اپنے لیے ایک روشن دریچہ کھول سکتے ہیں۔ لہٰذا ہم یہاں اپنے چار اہم نکات کے ساتھ موجود ہیں، جو آپ کے لیے اس کانوِڈ نائنٹین یعنی کرونا وائرس کے بحرانوں سے نبرد آزما ہونے میں معاون ثابت ہوں گے اور آپ کے مستقبل میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے جذبے کو بھی تازہ دم رکھیں گے۔

درخواست گزاری کے عمل کو جاری رکھیں

اگر آپ کے ابتدائی منصوبوں میں یہ بھی شامل تھا کہ اس سال کے آغاز میں آپ نے اپنی تعلیم شروع کرنی تھی تو ممکنہ طور پر آپ نے گذشتہ سال نومبر میں درخواست گزاری کا عمل شروع کردیا ہوگا۔

کانوِڈ یا کرونا جنوری میں کچھ جگہوں پر ظاہر ہوتا ہے اور اپریل میں اپنے عروج پر پہنچ جاتا ہے، اب تک دنیا بھر میں اس موذی وبا نے بہت سے زندگیوں کا خاتمہ کیا ہے اور اب بھی اپنے پنجے پھیلا رہا ہے۔ دنیا بھر میں کاروبارِ زندگی متاثر ہورہا ہے اور تعلیم کا شعبہ بھی انہی متاثرہ شعبوں میں شامل ہے۔ تاہم ستمبر تا اکتوبر سیشن میں آپ کے لیے اپنا کالج شروع کرنے کا ایک امکان باقی ہے۔ جب یونیورسٹی کے بیشتر سیشنز دنیا بھر میں شروع ہوجاتے ہیں اور اس وقت تک یہ امید ہے کہ وائرس کمزور ہوجائے گا۔ جبکہ کوئی بھی اس وائرس کے پھیلائو میں تیزی یا کمی کے وقت کا حتمی اندازہ نہیں لگا سکتا۔ اگر ہم گھر پر ہیں تو پھر شاید برطانیہ اور امریکا کی یونیورسٹیز میں موسم خزاں کے سیشنز کے لیے ہماری درخواست کے عمل پر کام کرنے کا بہترین وقت ہے۔

جب آپ اپنی داخلے کی درخواست دینے کا ارادہ کریں گے، آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ کچھ یونیورسٹیز بین الاقوامی امیدواروں سے درخواستیں قبول کررہی ہیں اور  اس کے ساتھ ہی اسکالرشپ کا حصول بھی ممکن ہوسکتا ہے۔

اگر یہ حالات جولائی تک یکساں رہے، تب یونیورسٹیز کچھ نئے طریقوں کے ساتھ آئیں گی اور بدلتے ہوئے ماحول کو اپنائیں گی۔ کچھ یونیورسٹیز داخلے کے روایتی عمل کو نئی شکل دے سکتی ہیں اور کچھ نئے طریقے متعارف کراسکتی ہیں۔ ایسی صورت میں آپ کو اپ ڈیٹ رہنا ہوگا اور بدلتی ہوئی صورتحال سے اپنے آپ کو آگاہ رکھنا ہوگا۔

آپ کے لیے یہ جاننا بھی اچھا ہے کہ اب بھی کچھ یونیورسٹیز آن لائن درخواستیں قبول کر رہی ہیں اور پوری دنیا میں اسکالرشپس کی پیش کش کررہی ہیں۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کیمپس گرُو کےاسکالرشپ پیج پر اپنی نظر رکھیں۔

 منزل بدلیں

ہوسکتا ہے کہ اس بات کا امکان موجود ہو کہ وائرس اپنا دائرہِ اثر بڑھاتا رہے گا اور اس علاقے میں بھی اپنی کارروائیاں کرتا رہے گا جس کو آپ نے داخلے کے لیے منتخب کیا ہے۔ ایسے عالم میں فکر نہ کریں اور اپنی تعلیم کو زرا دیر کے لیے ملتوی کردیں۔

یاد رکھیں کہ تعلیم میں کبھی دیر نہیں ہوتی۔  

ہم آپ سے دعا گو ہیں کہ یا تو اپنی مطالعاتی منزل کو تبدیل کریں یا جنوری2021 تک انتظار کریں جب نیا داخلہ سال کھل جائے گا۔ تب تک وائرس ختم ہوجائے گا اور پوری دنیا کی تصویر آپ کے سامنے واضح ہوجائے گی۔ رہنمائی حاصل کرنے کے لئے کیمپس گرُو کے ویڈیو پورٹل پر ہمارے داخلہ کے عمل کی ویڈیوز دیکھیں اور مفید معلومات حاصل کریں۔

 آن لائن ڈگری لیں

یہ تو ہم سب ہی مانتے ہیں کہ کچھ نہ کرنے سے کچھ کرنا بہتر ہے۔ کرونا سے صورت حال بدلنے کے باعث دنیا بھر کے بہت سارے طلباء آن لائن پر سوئچ کرکے اپنے مطالعاتی منصوبے کو یکسر تبدیل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ جبکہ دنیا بھر کی بہت ساری نامور یونیورسٹیز کئی شعبوں میں آن لائن ڈگریز پیش کررہی ہیں۔

ہم آپ کو پُرزور مشورہ دیتے ہیں کہ آپ آن لائن ڈگری لیں ، امکان ہے کہ اس سے آپ کے تعلیمی منصوبوں میں زیادہ تاخیر نہیں ہوگی۔

بیرون ملک کچھ یونیورسٹیز بھی رولنگ بنیادوں پر داخلے کی پیش کش کر رہی ہیں،

آپ کو صرف اہلیت کی شرط کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔

جب آپ آن لائن تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس تمام مطلوبہ سامان اور سسٹم تیار ہے۔ لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ جس میں انٹرنیٹ کنکشن فعال ہو۔

    آن لائن مختصر کورسز

سیکھنے کا عمل کسی بھی قیمت پر نہیں رکنا چاہیے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ اوپر دیئے گئے آپشنز میں سے کون سا آپشن اپنانا چاہیں گے، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ آپ کو کبھی بیکار نہیں رہنا چاہے اور اپنی تعلیم کو ترک نہیں کرنا چاہیے۔

بہت ساری بین الاقوامی یونیورسٹیز جن میں آئی وی لیگ کی یونیورسٹیز بھی شامل ہیں مفت آن لائن کورسز کی پیش کش کررہی ہیں کہ آپ رولنگ کی بنیاد پر ہیں، لہٰذا، آپ کسی بھی وقت اندراج کر سکتے ہیں۔

دوسری چیزیں جو ہم اس وقت کرنے کی سفارش کرتے ہیں وہ ذیل میں درج ہیں۔

• کوڈنگ سیکھیں - ہزاروں سبق آن لائن پیش کیے جاتے ہیں۔

• کوئی ایک نئی زبان سیکھیں - یوٹیوب ویڈیوز دیکھیں یا آن لائن کلاسز تلاش کریں۔

• پڑھیں - اس مضمون کے بارے میں یا دیگر مضامین اور کتابیں پڑھیں جو آپ یونیورسٹی میں لینا چاہتے ہیں، یا دیگر کتابیں جو آپ کے ذوق و شوق کو مہمیز کریں، یہ بھی ایک اچھا خیال ہے!

موسیقی کا کوئی ساز بجانا سیکھیں۔

کسی ویب سائٹ کو ڈیزائن کرنا سیکھیں۔

اس وقت کے دوران آپ جو بھی فیصلہ کریں گے، جان لیں کہ اس کا آپ کے مستقبل کے تعلیمی سفر پر دیرپا اثر ہوگا۔ لہٰذا، ہوشیار باش رہیں اور اپنے خوابوں سے دستبردار نہ ہوں۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو