امتحانات کے دوران طلباء کے لیے ذہنی قوت بڑھانے والے 5 ضروری کھانے

امتحانات کے دوران طلباء کے لیے ذہنی قوت بڑھانے والے 5 ضروری کھانے

امتحانات کے دوران طلباء کے لیے ذہنی قوت بڑھانے والے 5 ضروری کھانے

مناسب کھانا کھانا دانش مندی ہے، کیا آپ نے لاکھوں بار یہ جملہ نہیں سنا؟

ٹھیک ہے ایسا ہی ہے، سچ یہ ہے کہ یہ بات سو فیصد درست ہے کہ صحیح اور مناسب کھانا آپ کو دانش مند اور ذہین بناتا ہے۔

اس بات کا بنیادی مطلب یہ ہے کہ مناسب کھانا کھانے سے آپ کے دماغ کو عمدہ غذائیت ملتی ہے اور آپ کی ذہنی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔

کالج کے طلباء کے لیے اپنی اسٹوڈنٹ لائف میں تھکا دینے والی کلاسز اور دن رات کے مطالعے والی روٹین کے ساتھ زندگی کے اس مرحلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے۔ کچھ مطالعات اور تحقیقی رپورٹس اس کی وضاحت کرتی ہیں کہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے آپ کے دماغ کو کس چیز کی ضرورت ہے۔

اگر ہم آپ سے پوچھیں کہ آپ اپنے کسی ٹیسٹ یا امتحانات کے دنوں میں اپنی ذہنی و جسمانی توانائی کو بڑھانے کے لیے کیا کھاتے یا پیتے ہیں، تو آپ کا جواب شاید انرجی ڈرنکس، شوگر سے لبریز اسنیکس، فیٹی یا لوکارب والی اشیا ہوں گی۔

تاہم یہ مضحکہ خیز اور اپنی صحت کو برباد کرنے کے مترادف ہے کیونکہ ہم میں سے زیادہ تر لوگوں کو اس بات کا اندازہ نہیں ہوتا ہے کہ ہم اس قسم کی اشیا کھانے پینے سے اپنے دماغ کو کس طرح سے غیر صحت مند  کر رہے ہیں جس کا نتیجہ ذہنی ناکارہ پن کی صورت میں سامنے آسکتا ہے۔

تو یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کالج کے طلبہ کے پاس ٹیسٹ یا کوئز سے پہلے کھانے کے بہترین آپشنز کیا ہیں؟

پڑھنے اور آن لائن کلاسیں لینے والے طلبا کے لیے، باقاعدہ کھانے یا ہلکی پھلکی غذا لینے کے آپشنز اتنے ہی اہم ہیں جتنا ان کے پاس جسمانی کلاسیں لینے کا انتخاب ہے۔

یہاں ہم نے پانچ ایسے عمدہ کھانے اور اسنیکس مرتب کیے ہیں جن کے بارے میں نیوٹریشنسٹس نے دماغ کے لیے مناسب خوراک تلاش کرنے کی تجویز کی ہے۔

تیل والی مچھلی، بیج اور گری دار میوے

امتحانات کے دوران طلباء کے لیے ذہنی قوت بڑھانے والے 5 ضروری کھانے

کچھ سمندری غذائیں یعنی سی فوڈز اومیگا 3 فیٹی آئل سے مالا مال ہوتی ہیں۔ سالمن، ٹراؤٹ، میکریل، ہیرنگ، سارڈینز، پیلچارڈس اور کیپرز صحت مند دماغی کام کے لیے ضروری آپشنز میں سے کچھ ہیں۔ اومیگا 3 کی کمی آپ کو تھکاوٹ اور ناقص یادداشت کا شکار کرسکتی ہے جو یونیورسٹی کے طالب علم کے لیے پریشانی کا باعث ہوسکتی ہے۔ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ آپ کا جسم اومیگا 3 پیدا نہیں کرتا، لہٰذا آپ کو اسے اپنی غذا میں شامل کرنا ہوگا یعنی ایسی غذائوں کو اپنی خوراک میں شامل کریں جن میں اومیگا 3 پایا جاتا ہو۔ اور اگر آپ کو سمندری غذا پسند نہیں ہے تو پریشان نہ ہوں، ہمارے پاس اومیگا فیٹس 3 کا متبادل بھی موجود ہے۔ یہ السی یا فلیکسیڈ آئل، سویا بین آئل اور کدو کے بیجوں میں بھی پایا جاتا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اخروٹ بھی اومیگا 3 سے بھرپور ہوتے ہیں، جو دل کو صحت مند اور سوزش سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ  صحت بخش غذائی اجزاء سے بھرے ہوئے اخروٹ خون کے بہاؤ کو بہتر کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں، دماغ کو زیادہ آکسیجن فراہم کرتے ہیں اور اس قابل بناتے ہیں کہ آپ اسسمنٹ کی تیاری کر سکیں۔

مٹھی بھر بیریز

امتحانات کے دوران طلباء کے لیے ذہنی قوت بڑھانے والے 5 ضروری کھانے

اسٹرابیری ابھی بھی سیزن میں ہیں اور جب یہ امتحانات کا وقت بھی ہے تو آپ کو چاہیے کہ اسٹرابیریز کھائیں جو آپ دماغ کو پاور بوسٹر دینے میں مدد کریں گی۔ بلیو بیری یا اسٹرابیری جیسے اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور پھل فری ریڈیکلز کو کنٹرول میں رکھتے ہیں اور عمر کے ساتھ پیدا ہونے والی پریشان کُن ذہنی حالتوں کو دور کرتے ہیں۔

وٹامن سی سے بھرپور، صحت بخش ناشتے اور کھانے کھانے سے ذہنی قوت اور مشاہدے میں اضافہ ہوتا ہے، جو ایک طالب علم کے لیے آن لائن یونیورسٹی، امتحانات اور کورس ورکنگ کو احسن طریقے سے سر انجام دینے کے لیے ضروری ہے۔

بیر اور پھل بھی صحتمند شوگر سے مالا مال ہیں، جو آپ کو چاق و چوبند رکھنے اور توجہ دینے کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔ اسے ذہنی توانائی کا بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ لیکن براہ کرم ہماری بات کو سمجھنے کی کوشش کریں، جب ہم یہ کہتے ہیں کہ چینی کا مطلب آپ کی کینڈی، ڈبے والے جوس، یا آپ کا پسندیدہ سیریل نہیں ہے۔ اصل میں اس کا مطلب ہے کہ آپ کے جسم کی ضرورت کے مطابق گلوکوز آپ کو صحت مند اور قدرتی کاربوہائیڈریٹ کے ذرائع جیسے پھلوں اور تازہ جوس سے ملتا ہے۔

ڈارک چاکلیٹ بار

امتحانات کے دوران طلباء کے لیے ذہنی قوت بڑھانے والے 5 ضروری کھانے

ہاں، آپ نے اسے صحیح پڑھا یہ چاکلیٹ کا ایک بار ہے لیکن ذرا توقف کریں، یہ آپ کی ڈیری شوگر والی اور ذائقہ دار چاکلیٹ بار نہیں ہے۔ یہاں ڈارک کا مطلب کم شوگر ہے۔ لیکن ہم آپ کو یہ بھی مشورہ نہیں دے رہے ہیں کہ آپ اسے اپنے مطالعے کے لیے اسنیک بنالیں۔ اس کے بجائے اعتدال میں اسے کھایا جاسکتا ہے۔ ڈارک چاکلیٹ آپ کے دماغ کو تقویت بخش سکتی ہے اور آپ کو توجہ مرکوز کرنے میں مدد کرتی ہے۔

ہارورڈ کے ایک حالیہ مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ ڈارک چاکلیٹ آپ کے دماغ میں بلڈ پریشر کو کم کرنے، خون کے بہاؤ کو بڑھانے اور دماغ کو مزید ایندھن لینے میں مدد فراہم کرسکتی ہے۔

اپنے امتحانات سے قبل ڈارک چاکلیٹ کا ایک ٹکڑا کھانا آپ کے دماغ کے لیے بطور انرجی بوسٹر مددگار ثابت ہوسکتا ہے جس سے آپ کو نہ صرف راحت ملتی ہے بلکہ توجہ مرکوز کرنے اور دھیان برقرار رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

ھول گرین بریڈ

امتحانات کے دوران طلباء کے لیے ذہنی قوت بڑھانے والے 5 ضروری کھانے

جب ہم اپنی جسمانی فلاح و بہبود اور صحت کے بارے میں بات کرتے ہیں تو ھول گرین لازمی اجزاء کے طور پر نکل کر سامنے آتا ہے جو مجموعی طور پر صحت اور تن درستی کی ضمانت پیش کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ھول گرین یا سالم اناج میں موجود پیچیدہ کاربوہائیڈریٹ میں گلائسیمک انڈیکس کم ہوتا ہے، لہٰذا وہ آہستہ آہستہ ہضم ہوتے ہیں اور بدن میں تھوڑا تھوڑا گلوکوز چھوڑتے رہتے ہیں۔ سالم اناج ایک طویل مدت کے لیے آپ کے دماغ کو توانائی فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

مطالعات اس بات کی یقین دہانی کراتے ہیں کہ ایک طالب علم جس نے اپنی غذا میں سالم اناج شامل کیا ہے اس کے پاس تادیر بحال رہنے والی توانائی ہوسکتی ہے اور وہ امتحانات کے طویل دنوں کی تیاری یا امتحانات کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتا ہے۔ سالم اناج میں موجود ریشہ انسانی جسم میں کولیسٹرول کو متوازن رکھتا ہے اور دماغ اور دوسرے اعضاء میں خون کے بہاؤ کو بہتر بنانے میں بھی مدد کرتا ہے۔

اپنے ناشتے میں سالم اناج لینا بہت اچھا ہے، جو دن کا سب سے اہم کھانا ہوتا ہے اور دن بھر آپ کے دماغی ایندھن کو محفوظ رکھ کر آپ کی ذہنی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔

ٹماٹر، بروکولی، پالک

امتحانات کے دوران طلباء کے لیے ذہنی قوت بڑھانے والے 5 ضروری کھانے

جب مشہور زمانہ کارٹون کردار پوپئے اپنے جسم کو توناائی دینے کے لیے پالک کھاتا ہے تو ہم دیکھتے ہیں کہ اس سے اسے انرجی بوسٹر ملتا ہے۔ پالک کی طرح ٹماٹر اور بروکولی بھی جسمانی صحت کے لیے بہت ضروری ہیں۔

ان تینوں چیزوں میں آئرن اور دیگر غذائی اجزاء بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں اور یہ ایک اعلیٰ توانائی کا بوسٹر پیک ہے جو آپ کے دماغ کی علمی افادیت کو برقرار رکھنے اور آپ کو توجہ مرکوز رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

اگر آپ اپنی گروسری خود ہی خریدتے ہیں تو یہ سپر فوڈز ہمیشہ آپ کی خریداری کی فہرست میں شامل ہونے چاہئیں۔

ہم سمجھتے ہیں کہ آپ اپنے امتحانات کے لیے سخت مشقت سے تیاری کرتے ہیں اور متوقع نتیجہ نہ ملنے کا صدمہ آپ پر تھکاوٹ، مایوسی اور ذہنی دباؤ ڈال سکتا ہے۔

صحت مند غذائوں کا استعمال آپ کے دماغ کو معیاری ایندھن فراہم کرتا ہے جبکہ آپ کی محنت کے ساتھ مل کر یہ آپ کو بہترین نتیجہ دے سکتا ہے۔

جب آپ یہ تمام ضروری چیزیں اپنے روزمرہ کھانے میں شامل کر رہے ہیں، تو کیا کوئی دوسرا کھانا ہے جو آپ کے لیے اپنی توانائی بڑھانے میں مدد کرتا ہے؟ تبصرے کے سیکشن میں ہمارے ساتھ ضرور شئیر کریں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو