آئلٹس ٹیسٹ کی تیاری، کیمپس گُرو کی ہدایات کی روشنی میں

آئلٹس ٹیسٹ کی تیاری، کیمپس گُرو کی ہدایات کی روشنی میں

آئلٹس ٹیسٹ کی تیاری، کیمپس گُرو کی ہدایات کی روشنی میں

کیا آپ جانتے ہیں کہ بہت سے آن لائن پلیٹ فارمز ہیں جو آپ کو آئلٹس ٹیسٹ کی تیاری کے لیے رہنمائی فراہم کرتے ہیں؟

آج کے اس تشویشناک ماحول میں جبکہ کرونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا ہی لاک ڈائون کا شکار ہوچکی ہے آپ کے لیے اپنے آئلٹس کی تیای کے لیے متعلقہ سینٹر کو جانا پریشانی سے خالی نہیں ہے۔ تاہم اس سارے منظر نامے میں اچھی خبر یہ ہے کہ بہت سے آن لائن پلیٹ فارم ہیں جو آپ کو چاروں آئلٹس ٹیسٹ کے مراحل کی تیاری میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ جس میں بولنا ، سننا اور تحریر کرنا یعنی لکھنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ ، یہ مراکز آپ کی انگریزی زبان کی مہارت کو کسی خصوصی انگریزی زبان کے آئلٹس تیاری سینٹر کی طرح جانچنے کے لیے بھی ایک بنا بنایا ماحول فراہم کرتے ہیں۔ کیمپس گرُو ڈاٹ پی کے نے تین آن لائن پلیٹ فارمز کا جائزہ لیا ہے جن میں آپ آج سے ہی شامل ہوسکتے ہیں اور اپنی انگریزی زبان کی صلاحیت میں مہارت حاصل کرسکتے ہیں اور اپنے خوابوں کی یونیورسٹی میں جاسکتے ہیں یا کسی بھی وقت میں اپنی پسند کی اسکالرشپ حاصل کرسکتے ہیں۔

ان پلیٹ فارمز کے لنک ذیل میں درج ہیں۔ ان پر کلک کرکے آپ براہ راست اس ادارے کے پیج پر جاسکتے ہیں جہاں سے آپ کو مفید معلومات حاصل ہوسکتی ہیں۔

 

 

 

آئلٹس میگوش، یونائیٹڈ اسٹیٹس

https://magoosh.com/ielts/

 

  • ای ٹو لینگویج، آسٹریلیا

https://www.e2language.com/

آپ کو ان ویب سائٹس کی تجزیاتی شکل دکھانے کے لیے، ہم نے آپ کو پوائنٹس کی شکل میں ایک خاکہ مہیا کیا ہے۔ یہ نکات آپ کو ایک واضح نظریہ دیں گے کہ ان پلیٹ فارمز کی پیش کش کیا ہے، لہٰذا آپ کے لیے ان میں سے اپنی سہولت کے عین مطابق بہترین پلیٹ فارم کا انتخاب کرنا بہت آسان ہوگا۔

 

: آئلٹس ٹیسٹ آن لائن

  • ایک ڈیٹا میں 80 اسباق اور 350 ویڈیو سبق یعنی ٹیوٹوریلز ہوتے ہیں۔
  • ہر سبق کے ساتھ ایک ذخیرہ الفاظ یعنی ووکیبلری کا تعارف بھی دیا جاتا ہے۔
  • آپ کی بنیادی معلومات کو جاننے کے لیے ہر سبق سے پہلے کوئز بھی دستیاب ہے۔
  • ہر سبق میں آپ کی رہنمائی کے لیے متعدد انسٹرکشنل ویڈیوز ہوتی ہیں۔
  • ایک مطالعہ کا منصوبہ (اسٹڈی پلان) بھی دیا گیا ہے جو آپ کو سیکھنے کے انداز کو بہتر کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
ڈاؤن لوڈ کے قابل آڈیو فائلیں دستیاب ہیں، جو آپ کی خریداری یعنی سبسکرپشن کی معیاد ختم ہونے کے بعد بھی استعمال ہوسکتی ہے۔
  • مفت ای بک دستیاب ہے۔
  • مشق کے دوران اپنے آپ کو آرام دینے کے لیے زبان کی بہتری کے بھی دلچسپ کھیل موجود ہیں۔

 

آئلٹس اکیڈمک ٹیسٹ کی تیاری:

  • اس پلیٹ فارم میں ویڈیوز کا ایک پول شامل ہے جسے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
  • بہت ساری ایسی دلچسپ مشقیں ہیں جو آپ کو پریکٹس کرنے میں مشغول رکھیں گی۔
  • یہ چونکہ پیسوں کے عوض مواد کی فراہمی سے مشروط ہے، لہٰذا آپ کو پورا مواد نہیں ملتا ہے اور مواد کی رسائ پر پابندی آپ کو آگے بڑھنے سے روکے رکھتی ہے۔
  • اگر آپ پریمیم طالب علم ہیں تو آپ کو عملی مشقوں کے لیے160 اضافی سرگرمیاں ملیں گی۔ جو نہ صرف آپ کو مشغول رکھیں گی بلکہ آپ کے لیے دلچسپی کا باعث بھی بنیں گی۔
  • ایک پروگریس بار آپ کے تکمیل شدہ کاموں اور سرگرمیوں کا ٹریک رکھتا ہے جس سے آپ کو پتہ چلتا رہتا ہے کہ کیا کام ہوچکا ہے اور کیا باقی ہے۔
  • اس پلیٹ فارم پر 700 گھنٹوں کا ویڈیو مواد موجود ہے۔
  • آئلٹس کے ہر مرحلے کے لیے روز مرہ اسباق اور گرائمر کے خصوصی اسباق بھی دستیاب ہیں جو آپ کی زبان دانی کی صلاحیت میں بہتری لانے میں مدددگار ثابت ہوں گے۔
  • آئلٹس کے علاوہ بھی یہ پلیٹ فارم ان لوگوں کے لیے بہت کار آمد ہے جو انگریزی گرائمر کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔
  • اسباق اور ٹیسٹ محرکات کو الگ الگ زمرے میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ای ٹو لینگویج پر۔
  • ایک مفت ورژن ہے جو صارف کو براہ راست کلاسز اور ویڈیو سبق لینے کی اجازت دیتا ہے۔
  • ادائیگی شدہ ورژن میں، انسٹرکٹرز طلباء کے کام کو دیکھ اور جانچ سکتے ہیں اور انہیں درجات دیتے ہیں۔
  • ادائیگی شدہ ورژن طلباء کو انسٹرکٹر کے ساتھ میٹنگز کو شیڈول کرنے ، آخری لمحے میں کسی بھی قسم کی الجھن کو دور کرنے اور سوالات کے جوابات لینے کی بھی اجازت دیتا ہے۔
  • طلبہ اپنی سطح پر مبنی زیادہ متعلقہ مشقوں اور اسباق کو حاصل کرنے کے لیے اپنے علم اور جانکاری کی بنیاد پر ایک خاص سطح کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
  • وہ آن لائن کلاسز کے لیے بھی اندراج کراسکتے ہیں جو مستقل بنیادوں پر ہوتی ہیں۔

 

اس موقع کو غنیمت جانیں اور وقت کو ضائع نہ کریں! اپنے لیے مناسب ترین آن لائن آئلٹس پلیٹ فارم کو دسترس میں لائیں۔

ہم آپ کے آئلٹس امتحان اور داخلے کے لیے خوش قسمتی اور نیک تمنائوں کا اظہارکرتے ہیں۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو