سندھ حکومت کا 60,000 روپے تک وظیفہ کے ساتھ بامعاوضہ انٹرن شپ پروگرام کا اعلان

سندھ حکومت کا 60,000 روپے تک وظیفہ کے ساتھ بامعاوضہ انٹرن شپ پروگرام کا اعلان

سندھ حکومت کا 60,000 روپے تک وظیفہ کے ساتھ بامعاوضہ انٹرن شپ پروگرام کا اعلان

سندھ ٹیچنگ انٹرن شپ پروگرام برائے 2022 کے تحت سندھ حکومت نے صوبے بھر کے مختلف سرکاری تعلیمی اداروں میں 1200 انٹرنز کی بھرتی کا اعلان کیا ہے۔ انتظامیہ نے بیان میں واضح کیا کہ انٹرنز کو ریگولرائز یا کنٹریکٹ کی بنیاد پر تعینات نہیں کیا جائے گا۔ خاص مضامین کے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے بعد انہیں کام سے فارغ کر دیا جائے گا۔

 سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ فزکس، کیمسٹری اور انگلش کے لیے 240انٹرنز رکھے جائیں گے جبکہ ریاضی کے لیے 120، باٹنی اور زولوجی کے لیے 120، پاکستان اسٹڈیز کے لیے 60، اور اسلامیات، سندھی اور اردو کے لیے 60، 60 انسٹرکٹرز تعینات کیے جائیں گے۔

اہلیت کا معیار:

سندھ کے درخواست دہندگان جو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تسلیم شدہ یونیورسٹیوں سے پوسٹ گریجویٹ ڈگری یا اس کے مساوی قابلیت رکھتے ہیں، فزکس، کیمسٹری، ریاضی، باٹنی، زولوجی، انگریزی، اردو، سندھی، اسلامیات اور پاکستان اسٹڈیز میں کم از کم سیکنڈ ڈویژن کے ساتھ اس کام کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، امیدواروں کی عمر کی حد زیادہ سے زیادہ 43 سال تک ہونی چاہیے جو بے روزگار ہیں، درخواست دینے کے اہل ہیں۔

 

ماہانہ وظیفہ:

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ انٹرنز کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر 60 ہزار روپے تک ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

 

کیسے اپلائی کریں:

مندرجہ بالا معیار پر پورے اترنے والے امیدواروں کو چاہیے کہ وہ اپنی درخواستیں متعلقہ ضلع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر/چیئرمین ڈی ایس سی آئی کو معاون دستاویزات کے ساتھ اگلے 15 دنوں کے اندر جمع کریں، ساتھ میں ان کے قومی شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ کاپیاں اور ڈومیسائل، پی آر سی کی کاپیاں بھی نتھی ہونی چاہئیں۔

ان امیدواروں کی اہلیت، تعلیمی سرٹیفکیٹ، مارک شیٹس، اور تجربہ (اگر کوئی ہو) کی یبنیاد پر پرکھی جائے گی۔

سندھ حکومت کا 60,000 روپے تک وظیفہ کے ساتھ بامعاوضہ انٹرن شپ پروگرام کا اعلان

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو