یونیسکو نے ایڈ ٹیک اسٹارٹ اپ یو پلانر کی تعلیم کے لیے خدمات کو تسلیم کرلیا

یونیسکو نے ایڈ ٹیک اسٹارٹ اپ یو پلانر کی تعلیم کے لیے خدمات کو تسلیم کرلیا

یونیسکو نے ایڈ ٹیک اسٹارٹ اپ یو پلانر کی تعلیم کے لیے خدمات کو تسلیم کرلیا

 مصنوعی ذہانت کے ذریعے بہتر تعلیم کے فروغ کے لیے وقف ایڈ ٹیک اسٹارٹ اپ یو پلانر کو اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو نے تسلیم کرلیا۔

لاطینی امریکہ کے ملک چلی سے تعلق رکھنے والا ایڈ ٹیک سٹارٹ اپ یوپلانر اداروں کو بہتر منصوبہ بندی کرنے، نئے مطالعاتی پروگرام بنانے، تعلیم کا زیادہ مؤثر طریقے سے انتظام کرنے اور تعلیمی انحطاط کو روکنے میں مدد کے لیے مصنوعی ذہانت، بڑا ڈیٹا اور الگورتھم استعمال کرتا ہے۔

یوپلانر کے سی ای او جوآن پابلو مینا کا کہنا ہے کہ ہم کالجوں اور تعلیمی اداروں کو ان کے وسائل کو زیادہ سے زیادہ کرنے میں مدد دینے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں کیونکہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اگر وہ ممکنہ اخراجات کی مد میں پیسہ بچا سکتے ہیں، تو وہ اسے طلباء کی مدد کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

یوپلانر کو یونیسکو کے بین الاقوامی مرکز برائے تحقیق برائے مصنوعی ذہانت نے لاطینی امریکہ میں تعلیم کے فروغ میں اس کی شراکت اور کدمات کے لیے اعزاز سے نوازا۔

آئی آر سی اے آئی نے دنیا بھر سے 100 ایسے اقدامات کا انتخاب کیا جو مصنوعی ذہانت کو تعلیم کے فروغ میں حائل مسائل سے نمٹنے کے لیے استعمال کرتے ہیں، اور ان میں سے چار، بشمول یوپلانر اصل میں لاطینی امریکہ سے تعلق رکھتے تھے۔

مائیکروسافٹ نے یوپلانر کو سب سے بڑے عالمی سماجی اثر کے ساتھ انٹرپرائز کے طور پر شمار کیا ہے اور اس نے ابھی ہارورڈ یونیورسٹی سے وابستہ تنظیم لاسپائو کے ساتھ ایک ایسوسی ایشن بنائی ہے۔

یوپلانر کے سی ای او جوآن پابلو مینا نے کہا کہ یہ اعزازات جیسا کہ مائیکروسافٹ کا پہلا اور اب یونیسکو کے آئی آر سی اے آئی ہسے ملنے والا اعزاز میں اس یقین کے ساتھ آگے بڑھتے رہنے کی ترغیب دیتا ہے کہ ہم ان اداروں میں جو تبدیلیاں اور مثبت اثرات پیدا کر رہے ہیں جنہوں نے ہم پر اور ان اداروں کے طلباء پر بھروسہ کیا ہے، وہ دنیا کے دوسرے حصوں تک پہنچ جائیں گے اور دنیا بھر کے طلبہ و طالبات اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو